30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ڈومنیوں ،مراثیوں ، ڈھاریوں، نقاروں، قوالوں وغیرہم میں معمول ۔اور باوضع شرفاء مہذبین صلحاء میں معیوب و
مخذول۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۱۸۶۔ السنن لأبی داؤد، باب ما جاء فی الشعر، ۲/۶۸۴
المسند لاحمد بن حنبل، ۶/۷۲ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی، ۶/۴۸۰
التفسیر للبغوی، ۵/۱۳۱ ٭ المغنی للعراقی، ۲/۲۷۲
محمود و مباح اشعار کا سادہ خوش الحانی سے پڑھنا بھی زمانہ صحابہ و تابعین و ائمہ دین میں مجوز و مقبول ہے ، بلکہ خود بعض صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین سے ماثور و منقول بلکہ خود حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے سامنے ہوتا حضور سنتے اور انکار نہ فرماتے ۔ بارگاہ رسالت میں حدی خوانی پر صحابہ مقرر تھے کہ اپنی خوش الحانیوں ،دلکش حدی خوانیوں سے اونٹوں کو راہ روی میں وار فتہ بناتے ۔انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کے برادر اکرم سیدنا براء بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ خود مرکب اقدس کے حدی خواں تھے ، عجب دلکش آواز رکھتے اور بہت خوبی سے اشعار حدی پڑھتے ۔ یہ اجلہ صحابہ کرام سے ہیں بدر کے سوا سب مشاہد میں حاضر ہوئے۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کی نسبت فرمایا : بہت الجھے بال ،میلے کپڑے والے ،جنکی کوئی پرواہ نہ کرے ،ایسے ہیں کہ اللہ عزوجل پر کسی بات میں قسم کھالیں تو خدا ان کی قسم سچی ہی کرے ۔ انہی
میں سے براء بن مالک ہیں ۔
ایک روز انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے پاس گئے ،اس وقت اشعار اپنے الحان سے پڑھ رہے تھے ، انھوں نے کہا: آپ کو اللہ عزوجل نے وہ چیز عطا فرمائی جو اس سے بہتر ہے ۔ یعنی قرآن عظیم ۔فرمایا : کیا یہ ڈرتے ہو کہ میں بچھونے پر مروں گا ؟ خدا کی قسم ! اللہ مجھے شہادت سے محروم نہ کریگا ۔ سو کافر تو میں نے تنہا قتل کئے ہیں اور جو شرکت میں مارے ہیں وہ علاوہ ۔ جب خلافت امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں قلعہ تستر پر جہاد ہوا اور مسلمانوں کو سخت دقت پیش آئی ، حدیث رسول مذکور سنے ہوئے تھے ان سے کہا : اپنے رب پر قسم کھائیے! انہوں نے قسم کھائی کہ اے رب میرے! کافروں پر ہمیں قابو دے کہ ہم ان کی مشکیں کس لیں اور مجھے اپنے نبی سے ملا ۔ یہ کہکر حملہ آور ہوئے اور ان کے ساتھ مسلمانوں نے حملہ کیا ۔ ایرانیوں کا سپہ سالار ہرمزان مارا گیا ، کافر بھاگ گئے اور براء شہید ہوئے ۔ رضی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع