30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کشف الخفاء للعجلونی، ۲/۱۳ ٭ السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ، ۴۴۸
السنن للدار قطنی، ۴/۱۵۷ ٭ التفسیر للقرطبی، ۱۳/۱۵۰
۲۱۸۵۔ الجامع الصحیح لللبخاری، باب ما یجوز من الشعر، ۲/۹۷
السنن لابن ماجہ ، باب الشعر، ۲/۲۷۴
حلیۃ الاولیاء لأبی نعیم ، ۷/۲۶۹ ٭ التفسیر للبغوی، ۵/۱۳۲
اتحاف السادۃ للزبیدی، ۱/۲۴۹ ٭ البدایۃ و النہایۃ لابن کثیر، ۹/۴۵
(۳) نعت گو شاعر کی فضیلت
۲۱۸۶۔ عن ام المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالی عنہا قالت : کان
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یصنع لحسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ منبرا فی المسجد یقوم علیہ قائما یفاخر عن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اوینا فخ ، و یقول رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ان اللہ تعالیٰ یؤید حسان بروح القدس ما نافخ او فاخر عن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم ۔
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حضرت حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کے لئے مسجد اقدس نبوی میں منبر بچھاتے ، حسان اوپر کھڑے ہو کر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے فضائل و مفاخر بیان فرماتے، حضور کی طرف سے طعنہائے کفار کا رد کرتے ۔ حضور فرماتے : جب تک حسان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سے اس مفاخرت یا مدافعت میں مشغول رہتا ہے اللہ
عزوجل جبرئیل امین سے اس کی مدد فرماتا ہے۔
{۱} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ظاہر ہے کہ وعظ کے اشعار ،حدیث کے ترجمے اسی قسم میں داخل ہیں ،تو ایسی شعر خوانی کا جواز بالیقیں ہے ۔ اور جب خوش الحانی خود قرآن عظیم میں مطلوب و مندوب ہے تو یہ تو شعر ہے یہاں اگر الحان کے لئے مدو قصر اور حرکات و سکنات و غیرہا ہیئات حروف میں کچھ تغیر بھی ہو تو حرج نہیں جبکہ صرف سادہ خوش الحانی ہو اور تمام منکرات شرعیہ سے خالی۔اس قدر کو عرف میں پڑھنا کہتے ہیں ، نہ کہ گانا کہ موسیقی کے اوزان مقررہ، نغمات محررہ ،طرقات مطربہ ، قرعات معجبہ، اتار چڑھاؤ،زیر و بم، تان گٹکری اور تال وسم کی رعایت سے رنڈیوں ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع