دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

          المستدرک للحاکم ،    ۱/۵۳۰          ٭   السنن الکبری للبیہقی، ۲/۷۸

          کنز العمال للمتقی ، ۴۵۰۴۹،  ۱۶/۳۸۹      ٭ الکامل لابن عدی،                  ۵/۴۰

          ارواء الغلیل للالبانی،             ۲/۲۳۲         ٭

۱۱۴۶۔         السنن للنسائی، باب الغی،        ۱/۲۶۵          ٭

          السنن لابی داؤد ،                  کتاب الجنائز باب التعزیۃ ، ۲/۴۴۵

          المسند لاحمد بن حنبل ، ۲/۱۶۹       ٭    الترغیب والترہیب للمنذری، ۴/۳۵۹

          البدایۃ و النہایۃ لابن کثیر ،        ۲/۲۸۰        ٭

             حضرت عبد اللہ بن عمر و بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما  سے روایت ہے کہ ہم حضور اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے کہ اچانک حضور نے ایک خاتون  کو دیکھا ، ہم نہیں سمجھ پائے  کہ حضور نے انکو پہچان لیا ہے ۔ حضور درمیان راستہ  میں کھڑے ہو گئے۔ جب وہ قریب آئیں  تو حضرت  فاطمہ بنت رسول اللہ  (رضی اللہ تعالیٰ عنہا، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  ) تھیں ، فرمایا : اپنے گھر سے باہر کہاں گئی تھیں ۔عرض کی : یہ جو ایک موت ہوگئی تھی میں  انکے یہاں  تعزیت و دعائے رحمت کرنے گئی تھی فرمایا : شاید تو انکے ساتھ قبرستان تک گئی ۔ عرض کی : خدا کی پناہ کہ میں وہاں تک جائوں حالا نکہ حضور سے سن چکی جو کچھ اس بارے میں ارشاد ہوا ۔ سیدعالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تو ان کے ساتھ وہاں تک جاتی تو جنت نہ

دیکھتی جب تک عبد المطلب نہ دیکھیں ۔

{۷}  امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

          یہ تو حدیث کا ارشاد ہے ۔ اب ذرا عقائد اہل سنت پیش نظر رکھتے ہوئے نگاہ انصاف

در کا ر ۔ عورتوں کا قبرستان جانا غایت درجہ اگر ہے تو معصیت ہے ۔ یہاں چار مقدمے ہیں ۔

 (۱)     ہرگز کوئی معصیت مسلمان کو جنت سے محروم اور کافر کے برابر نہیں کر سکتی  اہل سنت کے

 نزدیک مسلمان کا جنت میں جانا واجب شرعی ہے اگرچہ معاذ اللہ مؤاخذے کے بعد ۔

 (۲)           کافر کا جنت میں جانا محال شرعی کہ ابد الآباد تک کبھی ممکن ہی نہیں ۔

 (۳)          نصوص کو حتی الامکان ظاہر پر محمول کرنا واجب اور بے ضرورت تاویل نا جائز۔

 (۴)      عصمت نوع بشر میں خاصہ حضرات انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ و السلام ہے ان کے   

غیر سے اگر چہ کیساہی عظیم الدرجات ہو وقوع گناہ ممکن و متصور۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن