30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۱۳۷۔عن عبد اللہ بن فروۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : زار رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم شہداء احد فقال : أللّٰہُمَّ ! اِنَّ عَبْدَ کَ وَ نَبِیَّکَ یَشْہَدُ أنَّ ہٰؤُلٓائِ
شُہَدَآئٌ وَ أنَّہٗ مَنْ زَارَ ہُمْ أوْ سَلَّمَ عَلَیْہِمْ اِلیٰ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ رَدُّوْا عَلَیْہِ۔
حضرت عبد اللہ بن فروہ رضی اللہ تعالٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم شہدائے احد کی زیارت کیلئے تشریف لے گئے اور عرض کی ؛ الٰہی ! تیر ا بندہ اور تیرا نبی گواہی دیتا ہے کہ یہ شہید ہیں اور قیامت تک جو انکی زیارت کو آئے گا اور ان پر سلا م کریگا یہ
جواب دیں گے ۔
{۲} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
عطاف بن خالد مخزومی کہتے ہیں : میری خالہ مجھ سے بیان کرتی تھیں : میں ایک
بار زیارت قبور شہداء کو گئی ۔ میرے ساتھ دو لڑکوں کے سوا کوئی نہ تھا جو میری سواری کا جانور تھامے تھے ۔ میں نے مزارات پر سلام کیا جواب سنا آواز آئی ۔ واللہ انا نعرفکم کما
یعرف بعضنا بعضا۔ خدا کی قسم ، ہم تم لوگوں کو ایسا پہچانتے ہیں جیسے آپس میں ایک دوسرے کو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ً۱۱۳۶۔ المستدرک للحاکم ، ٭
۱۱۳۷۔ المستدرک للحاکم ، ۳ / ۲۹ ٭ کنز العمال للمتقی، ۲۹۸۹۷، ۱۰/۳۸۲
جمع الجوامع للسیوطی، ۹۹۷۰ ٭ دلائل النبوۃ للبیہقی، ۳/۳۰۷
میرے بدن پر بال کھڑے ہوگئے اور میں واپس چلی آئی ۔
امام بیہقی نے ہاشم بن عمری سئے روایت کی کہ مجھے میرے باپ مدینہ طیبہ سے زیارت قبور احد کو لے گئے ۔ جمعہ کا روز تھا ، صبح ہو چکی تھی اور آفتاب نہ نکلا تھا ۔ میں اپنے والد کے پیچھے تھا ۔ جب مقابر کے پاس پہونچے ۔ انہوں نے بلند آواز سے کہا: سلام علیکم بما صبرتم فنعم عقبی الدار ، جواب آیا ۔ وعلیک السلام یا ابا عبد اللہ! با نے میری طرف پھر کر دکھا اور کہا : اے میرے بیٹے ! کیا تو نے جواب دیا ؟ میں نے کہا : نہ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنی داہنی طرف کر لیا اور ،کلام مذکور کا اعادہ کیا ۔ دوبارہ ویسا ہی جواب ملا ۔ سہ بارہ کیا پھر وہی جواب ہوا ۔ میرے باپ اللہ کے حضور سجدئہ شکر میں گر پڑے۔ ابن ابی الدنیا اوربیہقی دلائل میں انہیں عطاف مخزومی کی خالہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن میں نے قبر سیدنا حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس نماز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع