30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۱۲۷۔ السنن لابن ماجہ ، باب ما جاء فی ادخال المیت القبر ، ۱/۱۱۲
پہلوؤں سے دور رکھ ،اسکی روح کو بلند یوں پر پہونچا ، اپنی رضا سے سرفراز فرما ، میں نے عرض کیا : اے ابن عمر ! کیا آپ نے اس سلسلہ میں حضور سے کچھ سنا ہے یا خود اپنٰ رائے سے یہ سب کہہ رہے ہو ؟ فرمایا : بلا شبہ میں اس طرح کی دعا پر قادر ہوں ، لیکن میں نے رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے یہ سب سنا ہے ۔۱۲م
۱۱۲۸۔عن اِبراہیم الأشہل عن أبیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : ان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم صلی علی جنازۃ فقال: أللّٰہُمَّ ! اغْفِرْ لِأوَّلِنَا وَ آخِرِنَا وَحَیِّنَا وَمَیِّتِنَاوَذَکَرِنَا وَاُنْثَانَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَشَاہِدِنَا وَغَائِبِنَا ، أللّٰہُمَّ ! لاَ تَحْرِمْنَا
أجْرَہٗ وَلاَ تَفْتِنَّا بَعْدَہٗ ۔ فتاوی رضویہ ۴/ ۹۱
حضرت ابراہیم اشہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھی تو یہ دعا کی ، الہی ! ہمارے اگلوں اور پچھلوں کی، زندوں مردوں کی ، مردوں اور عورتوں کی ، چھوٹوں اور بڑوں کی ،حاضرین و غائبین کی مغفرت
فرما۔ الہی ! اسکے ثواب سے ہمیں محروم نہ کر اور اسکے بعد کسی آزمائش میں نہ ڈال ۔ ۱۲م
۱۱۲۹۔ عن أبی حاصر رضی اللہ تعالیٰ عنہ أنہ صلی علی جنازۃ فقال : الا اخبر کم کیف کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یصلی علی الجنازہ؟ کان
یقول : أللّٰہُمَّ ! اِنَّکَ خَلَقْتَنَا وَ نَحْنُ عِبَادِکَ، أنْتَ رَبُّنَا وَاِلَیْکَ مَعَادُنَا ۔
حضرت ابو حاصر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے ایک جنازہ کی نماز پڑھائی تو فرمایا : کیا میں تمہیں اس بات کی خبر نہ دوں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نما زجنازہ میں کس طرح دعا کرتے تھے ۔ حضور دعا کرتے ، الہی ! بیشک تو نے ہمیں پیدا کیا اور ہم تیرے
بندے ہیں اور تو ہمار ارب ہے او تیری ہی طرف ہمیں پھرنا ہے ۔
فتاوی رضویہ ، ۴/ ۹۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع