30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۔ حرام جانور
(۱) مردار کھانا حرام ہے
۱۹۳۶۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اِنَّمَا یُحَرَّمُ مِنَ الْمَیْتَۃِ أکْلُہَا۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مردار کھانا حرام ہے ۔ ۱۲م فتاوی رضویہ ۲/۹۷
(۲) زندہ جانور کا عضو کھانا حرام ہے
۱۹۳۷۔ عن أبی واقد اللیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قدم النبی صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم المدینۃ و ہم یجبون اسنمۃ الایل و یقطعون الیات الغنم ، فقال صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مَا یُقْطَعُ مِنَ الْبَہِیْمَۃِ وَ ہِیَ حَیَّۃٌ فَہُوَ مَیْتَۃٌ۔
حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو دیکھا کہ اہل مدینہ زندہ اونٹ کاکوہان کاٹتے ہیں اور دنبہ کی چکیاں کاٹ کر کھاتے ہیں ۔ آپ نے فرمایا: زندہ جانور کا کوئی حصہ کاٹا جائے تو وہ مردار کی
طرح حرام ہے ۔ ۱۲م فتاوی رضویہ ۸/۳۳۷
(۳) پالتو گدھے حرام ہیں
۱۹۳۸۔عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال:نہی رسول اللہ صلی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع