30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاد فرمایا : جس کو دعوت کی گئی اور اس نے قبول نہ کی تو اللہ و رسول کی نا فرمانی کی ۔ اور
جو بغیر دعوت گیا وہ چور بن کر داخل ہو ا اور لٹیرا بن کر نکلا ۔ ۱۲م
{۱} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
خصوصاً جبکہ دعوت عام نہ ہو تو معہود و معروف سے زائد آدمی لیجانا سخت ناجائز ہے ۔
مثلا جو لوگ عادی ہیں کہ بے آدمی کے ساتھ لئے ہوئے کہیں نہیں جاتے انکی جو دعوت کریگا آپ جانے گا کہ ساتھ آدمی ہوگا۔ المعروف کالمشروط ، ہاں اگر کسی بے تکلفی والے نے دعوت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۸۸۷۔ الصحیح لمسلم ، باب لا تحل المطلقۃ ثلاثا الخ، ۱/۴۶۳
الجامع للترمذی، باب ما جاء فی اجابۃ الداعی، ۱/۱۲۹
المسند لاحمد بن حنبل ، ۲/۶۸ ٭
۱۸۸۸۔ السنن لابی داؤد، باب ما جاء فی اجابۃ الدعوۃ ، ۲/۵۲۵
السنن الکبری للبیہقی، ۷/۶۸ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی، ۵/۲۳۳
المغنی للعراقی، ۲/۱۰ ٭ تذکرۃ الموضوعات للفتنی، ۶۷
العلل المتناہیۃ لابن الجوزی، ۲/۳۶ ٭
کی اور کچھ حاجت مند ہیں کہ یہ انکو ساتھ لے گیا اور ان کا بار ان پر نہ پڑے گا خواہ یوں کہ دسترخوان وسیع ہے اور دل فراخ ، یا یوں کہ انکی وکفالت یہ خود کرے گا اور اسے ناگوار نہ ہوگا تو حرج نہیں ۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ نے غزوئہ خندق میں حضور اقد س صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعوت کی ۔ اور دو صاحبو ں کے قابل کھانا پکایا ۔ جب یہ دعوت کو عرض کرنے گئے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بآواز بلند ارشاد فرمایا : اہل خندق !جابر تمہاری ضیافت کرتا ہے۔ وہ ایک ہزار صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم تھے ۔ اور حضرت جابر سے فرمایا : جب تک ہم تشریف نہ لائیں کھانا نہ اتارا جائے ۔ او کما قال صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ گھبرائے ہوئے اپنے گھر تشریف لائے ۔ اپنی زوجۂ مقدسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے حال بیان کیا کہ یہاں دو ہی آدمیوں کے قابل کھانا ہے اورحضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مع ایک ہزار صحابہ کے تشریف لاتے ہیں ۔ ان بی بی نے عرض کیا : آپ کو اسکی فکر کیا ہے ۔ جو لاتے ہیں وہی سامان فرمانے والے ہیں ۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تشریف فرماہوئے ۔ آٹے اور ہانڈی میں لعاب دہن
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع