30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۔ قضا
(۱) حاکم افضل شخص کو بنا یا جائے
۱۸۳۲۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مَنِ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا مِنْ عِصَابَۃٍ وَ فِیْہِمْ مَنْ ہُوَأرْضٰی لِلّٰہِ
مِنْہُ فَقَدْ خَانَ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ وَ الْمُؤمِنِیْنَ ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشا دفرمایا : جس نے کسی گروہ پر ایسے کو افسر بنایا کہ اس گروہ میں اس سے زیادہ اللہ
کو پسندیدہ شخص موجود ہے اس نے اللہ و رسول اور مسلمانوں کی خیانت کی ۔
فتاوی رضویہ ۹/۱۹۴
۱۸۳۳۔عن حذیفۃ بن الیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : أیُّمَا رَجُلٌ اِسْتَعْمَلَ رَجُلًا عَلیٰ عَشَرَۃِ أنْفُسٍ وَ عَلِمَ أنَّ فِی الْعَشَرَۃِ أفْضَلُ مِمَّنِ اسْتَعْمَلَ فَقَدْغَشَّ اللّٰہَ وَغَشَّ رَسُوْلَہٗ وَ غَشَّ جَمَاعَۃَ الْمُسْلِمِیْنَ۔
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے مسلمانوں کی جماعت کے دس افراد پر بھی کسی ایسے شخص کو حاکم بنایا کہ اسکے علم میں ان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع