دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

ارشاد فرمایا : خلافت ہمیشہ قریش کے لئے ہے جب تک دنیا میں دو  آدمی بھی باقی

رہیں ۔

                     {۲}  امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

                 اہل سنت کے مذہب میں خلافت شرعیہ کے لئے ضرور قرشیت شرط ہے ۔ اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے متو اتر حدیثیں ہیں ۔ اسی پر صحابہ کا اجماع ، تابعین کااجماع ، اور اہل سنت کا اجماع ہے ۔ اس  میں مخالف نہیں مگر خارجی یا کچھ معتزلی ۔ کتب عقائد و کتب حدیث و کتب فقہ اس سے مالامال ہیں ۔باد شاہ غیر  قرشی کو سلطان ، امام ، امیر ، والی ۔ اور ملک  کہیںگے مگر شرعاًخلیفہ یا امیر المؤمنین کہ یہ بھی عرفاً  اسی کا مرادف ہے ہر بادشاہ قرشی کو نہیں کہ سکتے سوا اسکے جو ساتوں شرائط خلافت اسلام  ، عقل ، بلوغ ،حریت ،ذکورت ، قدرت ، اور قرشیت کا جامع ہو کر تمام مسلمانوں کا فرماں روائے اعظم ہو۔ ائمہ کرام اس پرصحابہ و تابعین و سلف صالحین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے اب  تک تمام اہل سنت کا اجماع بتاتے ہیں اور اسی بنا پر  کتب عقائد میں اسے مسئلہ قطعیہ  یقینیہ  فرماتے ہیں ۔اسکے مقابل اگر کسی صحابی سے کوئی اثر ملے تو اگر وہ انعقاد اجماع سے پہلے کی گفتگو ہے اس سے نقض اجماع جنون خالص ہے ۔یونہی اگر تاریخ معلوم نہ ہو ۔ اور اگر بعد کی ہے  اور سند صحیح نہیں تو آپ ہی مردود ہے  اور صحیح و قابل تاویل ہے  تو واجب التاویل ۔ ورنہ شاذ  روایت  اجماع کے مقابل قطعاًمضمحل نہ کہ اس

سے الٹا اجماع باطل ۔

        قریش میں حصر خلافت کی احادیث بیشک متواتر ہیں ۔ بہت متکلمین کی نظر احادیث پر زیا دہ وسیع نہ تھی کہ یہ فن دوسرا ہے ۔انہوں نے خبر واحد سمجھا تو ساتھ ہی قبول صحابہ سے قطعی یقینی بنا دیا ۔مگر مسامرہ میں ہے کہ حافظ الحدیث امام عسقلانی نے ایک حدیث ’’الائمۃ من قریش ‘‘کو چالیس کے قریب صحابۂ کرام سے مروی دکھایا اور اس میں مستقل رسا لہ تصنیف فرمایا ۔

جسکا نام امام سخاوی نے مقاصد حسنہ میں ’’لذۃ العیش فی طرق  حدیث الائمۃ من قریش ‘‘

بتایا ۔یہ عدد صحابۂ کرام میں یقیناًتو اتر ہے ۔ یہ ایک حدیث کا حال  تھا اسی مدعا پر اور

احادیث علاوہ۔                                                                دوام العیش  ص  ۷۷

(۴)اسلام میں بارہ خلفاء ہونگے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن