30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳)نشہ حرام ہے
۱۷۹۶۔عن السائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مَنْ شَرِبَ مُسْکِرًا مَاکَانَ لَمْ تُقْبَلْ لَہٗ صَلٰوۃُ أرْبَعِیْنَ یَوْمًا۔
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی نشہ کی چیز پیئے چالیس دن اسکی نماز قبول نہ ہو۔
فتاوی رضویہ ۲/۲۳۶
(۴)نشہ باز کے پاس ملائکہ رحمت نہیں آتے
۱۷۹۷۔عن عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : ثَلٰثَۃُ لاَ تَقْرُبُہُمُ الْمَلآئِکَۃُبِخَیْرٍ،ألْجُنُبُ،وَالسَّکْرَانُ وَالْمُتَضَمِّخُ
بِالْخَلُوْقِ ۔ فتاوی رضویہ ۲/۷۹
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تین لوگوں کے پاس رحمت کے فرشتے نہیں جاتے، جنبی ،شراب وغیرہ
کے نشہ میں مدہوش ،خلوق پیلے رنگ کی خوشبو جو عورتوں کیلئے کیلئے خاص تھی اسکو استعمال کرنے والا۔۱۲م
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع