30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۶۷۲۔عن أبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم : اِذَا اخْتَلَفَ النَّوْعَانِ فَبِیْعُوا کَیْفَ شِئْتُمْ بَعْدَ أنْ یَّکُوْنَ یَدًا بِیَدٍ۔
حضر ت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: جب دو چیزیں اپنی نوع کے اعتبارسے مختلف ہوں تو جس طرح
چاہو بیچو اس کے بعدکہ وہ دست بدست ہو ں۔ ۱۲م
{۲} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ر وپے کا نو ٹ پندرہ آنے کو بیچنا ،خریدنا مطلقاً جائز ہے جبکہ باہم رضا مندی سے ہو
اورکوئی مانع شرعی عارض نہ ہو ۔ اسے سود سے کوئی علا قہ نہیں۔
فتاوی رضویہ ۹/۱۸۹
(قرض میں ایک صورت جواز کی یہ بھی ہے کہ ) قرض دینے والا لینے والے کے ہاتھ کوئی متاع ادھار بیچے او رمتاع اسکے قبضہ میں دیدے ،پھر قرض لینے والا ااس متاع کو کسی او ر کے ہاتھ اتنے سے کم کو بیچے جتنے کو خود خریدی تاکہ وہ متاع بعینہا اسے پہونچ جائے اور اس سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۶۷۲۔ نصب الرایۃ للزیلعی، ۴/۴
قیمت لیکر قرض لینے والے کو دیدے تو قرض لینے والے کو قرض مل جائیگااو ردینے والے کو نفع
حاصل ہو جائیگا ۔
اما م قاضی خاں نے فرمایا: اس حیلہ کا نام بیع عینہ ہے جسکو امام محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ذکر فرمایا اور مشائخ بلخ نے فرمایا: بیع عینہ ان بیعوں میں سے ہے ۔ کہ ہمارے بازاروں میں آج کل رائج ہیں ۔ امام ابو یوسف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: عینہ جائز ہے او راس پر ثواب ملیگا ۔ او رفرمایا: کہ ثوا ب کی وجہ یہ ہے کہ اس میں حرام یعنی سود سے بھاگنا
ہے۔
فتح القدیر میں فرمایا کہ عینہ میں کوئی کراہت نہیں سوا خلا ف اولیٰ کے ۔ اس لئے کہ ا سمیں قرض دینے کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع