30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۔ کسب حلال وحرام
(۱) کسب حلال کی فضیلت
۱۶۴۶۔عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ
صلی اللہ تعالی علیہ وسلم:طَلَبُ کَسْبِ الْحَلاَ لِ فَرِیْضَۃٌ بَعْدَ الْفَرِیْضَۃِ۔
حضرت عبد اللہ بن مسعو د رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی پرفرض کے بعد دوسرا فرض یہ ہے کہ کسب حلال کی تلاش کرے۔
۱۶۴۷۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: طَلَبُ الْحَلاَ لِ وَاجِبٌ عَلیٰ کُلِّ مُسْلِمٍ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:طلب حلال ہر مسلمان پر واجب ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع