30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۶۳۲۔عن عبادۃ بن الصامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان اباہ طلق امرأتہ الف تطلیقۃ ، فانطلق عبادۃ فسألہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فقال: بانت بثلاث فی
معصیۃ اللہ تعالیٰ، وبقی تسعمائۃ وسبع و تسعون عدواناوظلما، ان شاء عذبہ اللہ
ان شاء غفر لہ۔
حضر ت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انکے والد حضرت صامت نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دیں۔ حضرت عبادہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا: سرکار نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے باوجود تین طلاقوں سے بائنہ ہو گئی۔ باقی نو سو ستانوے ظلم اور حد سے تجاوز ہے ۔ اللہ تعالیٰ چاہے گا تو
عذاب فرمائیگا اور چاہیگا تو مغفرت فرمادیگا ۔
{۳} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ایک بار تین طلاقیں دینے سے نہ صرف نزد حنفیہ بلکہ باجماع مذاہب اربعہ تین طلاقیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۶۳۱۔ المسند لوکیع ،
۱۶۳۲۔ المصنف لعبدالرزاق، باب المطلق ثلاثا، ۶/۳۹۳
الدر المنثور للسیوطی، ۶/۲۳۲ ٭ تاریخ بغداد للخطیب، ۱۴/۲۲۸
مغلظہ ہو جاتی ہیں ۔ امام مالک ، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہم ائمہ متبوعین میں سے کوئی امام اس بات میں اصلا مخالف نہیں ، لیکن ایک ساتھ تین طلاقیں دینا گناہ ہے ۔ہاں دیں تو عورت اسکے نکاح سے ایسی نکل گئی کہ اب بے حلالہ ہرگز اسکے نکاح میں نہیں آسکتی۔ اگر یونہی کر لیا۔ یا بلا حلالہ نکاح جدید کرلیا تو دونوں مبتلائے حرام کاری ہونگے۔ او رعمر بھر حرام کاری کریںگے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ومن یتق اللہ یجعل لہ مخرجا، اس نے تقوی نہ کیا بلکہ خلاف حکم خدا ورسول تین طلاقیں لگاتار دینے کا مرتکب ہوا ۔ اللہ عزوجل نے اسکے لئے مخرج نہ رکھا ۔ اب حلالہ کے سخت تازیانہ سے اسے ہرگز مفر نہیں ۔ یہاںتک کہ ائمہ دین نے فرمایا: اگر قاضی شرع حاکم اسلام ایسے مسئلہ میں ایک طلاق پڑنے کا حکم دے تو وہ حکم باطل ومردود ہے ۔ وہابیہ غیرمقلدین کہ اب اس مسئلہ میںخلاف اٹھارہے ہیں گمراہ بددین ہیں۔ انکی تقلید حلال
نہیں۔ فتاوی رضویہ ۵/۶۴۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع