30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت امام مالک رضی ٰاللہ تعا لیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انکو یہ روایت پہونچی کہ ایک مرد نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے کہا: کہ میں نے اپنی بیوی کو ایک سو طلاقیں دی ہیں۔ تومیرے بارے میں آپ کا کیا فیصلہ ہے ؟ حضرت ابن عباس نے فرمایا: تین طلاقوں کے ذریعہ تمہاری بیوی نکاح سے خارج ہوگئی۔ اور باقی ستانوے کے ذریعہ تم نے اللہ
تعالیٰ کی آیات سے مذا ق کیا۔
۱۶۲۷۔عن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ انہ بلغہ ان رجلا جاء الی عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فقال: انی طلقت امرأتی بمائتی تطلیقات فقال: ما
قیل لک ؟فقال: قیل لی :بانت منک ، قال: صدقوا ہو مثل مایقولون۔
حضرت امام مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ انکو روایت پہونچی کہ ایک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۶۲۶۔ مشکوۃ المصابیح للتبریزی، ۲/۲۸۴
۱۶۲۷۔ المؤطا لمالک ۱۹۹
شخص حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اور کہا: میں نے
اپنی بیوی کو دوسو طلاقیں دی ہیں۔ آپ نے فرمایا: پھر تمکو کیا فتوی ملا ؟ بولے مجھے یہ حکم سنایا گیا کہ تمہاری بیوی تم سے جد اہوگئی ۔ آپ نے فرمایا: اس کو سچ جانو اور یہ ایسا ہی ہے جیسے کہ تم نے
سنا۔
۱۶۲۸۔ عن محمد بن أیاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: ان ابن عباس واباہریرۃ وعبد اللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہم سئلوا عن البکر یطلقہا
زوجہا ثلاثا ، فکلہم قال: لا تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ۔
حضرت محمد بن ایاس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عباس، حضرت ابوہریرہ اور حضرت عبداللہ بن عمر وبن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے اس عورت کے بارے میں پوچھا گیا جس سے ابھی اسکے شوہرنے خلوت یا جماع نہیں کیاہے اور اسکو تین طلاقیں دے دیں تو ان سب حضرات نے فرمایا: اب وہ عورت اسکے لئے حلال نہیں جب تک
دوسرے شوہر سے نکاح ہوکر صحبت نہ ہو جائے۔ اور عدت نہ گزر جائے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع