30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۶۱۸۔ السنن لابی داؤد، باب کراہیۃ الطلاق، ۱/۲۹۶
السنن لابن ماجہ ، باب الطلاق، ۱/۱۴۶
الجامع الصغیر للسیوطی، ۱/۱۰ ٭ التفسیر للبغوی، ۲/۶۵
شرح السنۃ للبغوی، ۹/۱۹۵ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی، ۵/۳۹۱
الکامل لابن عدی، ۶/۴۶۱ ٭ الدر المنثور للسیوطی، ۱/۲۸۸
التفسیر لابن کثیر ، ۲/۳۸۲ ٭ تاریخ دمشق لابن عساکر ، ۲/۷۲
علل الحدیث لابن ابی حاتم ، ۹۷۱۲،
(۲) کثرت نکاح وطلاق ممنوع ہے
۱۶۱۹۔ عن أبی موسی الأشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم:تَزَوَّجُوْا وَلَا تُطَلِّقُوْا ! فَاِنّ اللّٰہَ تَعَالیٰ لاَیُحِبُ الذَّوَّاقِیْنَ
وَالذَّوَّاقَاتِ ۔
حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:نکاح کرو ، اور جب تک عورت کی طرف سے کوئی شک پید ا نہ ہو طلاق
نہ دو !کہ اللہ تعالیٰ بہت چکھنے والے مردو ں اور بہت چکھنے والی عورتوں کو دوست نہیں رکھتا۔
جد الممتار ۲/۴۶۴
(۳) طلاق کی قسم کھانا اور کھلانا صفت نفاق ہے
۱۶۲۰۔ عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم: مَاحَلَفَ بِالطَّلاَقِ مُؤمِنٌ ، وَمَااسْتَحْلَفَ بِہٖ اِلَّا مُنَافِقٌ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشا دفرمایا: مومن طلاق کی قسم نہ کھاتا ہے اور نہ کھلاتا ہے، ہاں جو منافق صفت
انسان ہو وہ ایسا کرتا ہے ۔ فتاوی رضویہ ۵/۷۸۶
(۴) زمانہ جاہلیت میں ایک مجلس کی چند طلاقوں کی حیثیت نہ تھی
۱۶۲۱۔عن اُم المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت: کان الناس اوالرجل یطلق امرأتہ ماشاء ان یطلقہا وہی امرأتہ اذا ارتجعہا وہی فی العدۃ ان طلقہا مأۃ مرۃ أو أکثر حتی قال رجل لامرأتہ: واللہ لا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع