30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجامع الصغیر للسیوطی، ۲/۴۳۶ ٭ الصحیح لابی عوانۃ، ۱/۲۸۰
اتحاف السادۃ للزبیدی، ۵/۳۶۹ ٭ شرح السنۃ للبغوی، ۲/۳۷
حلیۃ الاولیاء لابی نعیم، ۷/۱۰۰ ٭
۱۶۱۴۔ السنن لابن ماجہ ، باب التستر عند الجماع، ۱/۱۳۸
۸۔ نکاح پر قدرت نہ ہو تو کیا کرے
(۱)صاحب استطاعت نکاح کرے ورنہ روزہ رکھے
۱۶۱۵۔عن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: یَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ ! مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمُ الْبَائَ ۃَ فَلْیَتَزَوَّجْ ،
وَمَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَعَلَیْہِ بِالصَّوْمِ، فَاِنَّہٗ لَہٗ وِجَآئٌ ۔
حضر ت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جوانوں کے گروہ تم میں سے جو بھی نکاح کی قدرت رکھتا ہے تو وہ نکاح
کرے ، اور جسکو یہ قدرت نہیں اسکو روزہ رکھناچاہئے کہ روزہ خواہشات نفسانی کو توڑ تا ہے ۔ فتاوی رضویہ ۶/۳۱۵
۱۶۱۶۔ عن اُم المؤمنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہاقالت :قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم :ألنِّکَاحُ مِنْ سُنَّتِی فَمَنْ لَمْ یَفْعَلْ بِسُنَّتِی فَلَیْسَ مِنِّی وَتَزَوَّجُوْا فَاِنِّی مُکَاثِرٌ بِّکُمُ الْاُمَمَ ، وَمَنْ کَانَ ذَا طَوْلٍ فَلْیَنْکِحَ وَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَعَلَیْہِ
بِالصِّیَامِ ، فَاِنَّ الصَّوْمَ لہٗ وِجَآئٌ۔
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نکاح میری سنت ہے تو جس شخص نے میری سنت پر عمل نہیں کیا وہ مجھ سے نہیں ۔ او ر تم لوگ شادیاں کر و کہ میں تمہارے سبب باقی امتوں پر کثرت کا اظہا ر کرونگا ۔او رجو شادی کی طاقت رکھتا ہے وہ شادی کرے ۔ اور جس میں اتنی وسعت نہیں وہ روزہ
رکھے ۔ کہ اس سے شہوت ختم ہوتی ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع