30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے۔ بعض لوگوں نے ختنہ،عیدین، سفر سے آمد اور احباب کے اجتماع مسرت کو بھی اسی سے لاحق کیا ہے۔ نیز اس سے مراد وہ دف ہے جو اگلوںکے زمانے میںہوتا
تھا۔ لیکن اب ایسا دف جس میں جھانجھ ہوں وہ تو بالاتفاق مکروہ ہونا چاہئے۔
علامہ جامی نے فتاوی سراجیہ سے نقل کی کہ شادی میںدف بجانے کا جواز اسی
وقت ہے کہ اس میں گھنگھرو نہ ہوں ۔ اور طرب کے طور پر نہ بجایا جائے۔ زمانۂ حدیث اور عہد رسالت میںدف کے اندر گھنگھرو ہونے کا ثبوت نہیں ۔ یہ تو ایک نیا تماشا ہے جسے بعد کے لوگوں
میں بیکاروں اور تماشائیوں نے ایجاد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۶۱۱۔ السنن للنسائی، باب الہود و الغناء عند العرس، ۲/۷۷
خیال رہے کہ ہر لہو حرام ہے چھوٹا ہو یا بڑا ۔رہا وہ جو شادی وغیرہ میں جائز اور مباح فرمایاگیا۔ یعنی دف بجانا اور شعر پڑھنا مباح او رمندوب ارادے سے ، نہ کہ تماشہ اور معیوب کھیل کے طور پر ۔ تو اسے صورۃ لہو کہا گیاہے۔جیسے تینوں سنتوں کو ، یعنی گھوڑے ، عورت اور تیر
اندازی سے کھیل کرنے کو اسی بنا پر لہو کہا گیاہے۔
رہا اعلان نکاح کیلئے بندوق کی گولی چھوڑنا تو اس میں شک نہیں کہ نکاح میں اعلان مطلوب ومندوب ہے تاکہ نکاح او ر سفاح میں فرق ہو جائے۔ حدیث میں دف کے ساتھ یہ بھی فرمایا کہ نکاح اور سفاح میںآواز و اعلان کے ذریعہ فرق کرو ۔اور بندوق بھی ایک آواز ہی
ہے جس سے اعلان ہوتا ہے بلکہ اس مقصد میں اسے زیادہ دخل ہے۔
مختصر یہ کہ نہی مفقود ہے اور یہ عمل مفید مقصود ہے ۔ تو اسکا جواز بلا شبہ حاصل و موجود ہے۔ او رممانعت کی بات مردود ہے ۔ کیا کسی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس چیز سے روکے جس سے اللہ ورسول نے نہیں روکا ۔ جل جلالہ، وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔ لیکن بعض جہال وہابیہ نے اسکو اسراف کہا اور اس بنیاد پر حرام کہدیا حالانکہ یہ اسراف کے معنی سے جہالت پر مبنی ہے۔ اسراف کا معنی ہے ۔ نامحمود غرض میں خرچ کرنا۔ میانہ روی سے آگے بڑھنا ۔ حد سے تجاوز
کرنا۔ اور بس ۔ ھادی الناس ۱۹تا۵۳ ملخصا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع