30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاد فرمایا: میں نے آج دوزخ کو ملا حظہ کیا تو آج جیسا منظر کبھی نہیں دیکھا ۔ اور دوزخ میں میں نے اکثر عورتوں کو دیکھا ۔ صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اسکی وجہ کیاہے ؟ سرکار نے فرمایا: انکے کفر کی وجہ سے،عرض کیا گیا : کیا اللہ تعالیٰ کا کفر کرتی ہیں ؟ فرمایا: اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہیں ۔ اور احسان نہیں مانتیں۔ اگر تم ان میں سے کسی کے ساتھ ایک طویل زمانے تک بھلائی کرتے رہے پھر تمہاری طرف سے تھوڑی
سی کوئی بات خلاف مزاج دیکھے تو کہے گی میں نے تجھ سے کبھی بھلائی نہیں دیکھی۔
فتاوی رضویہ ۵/۵۸۳
(۵) شوہر وں کی اطاعت پر عظیم اجر
۱۵۷۸۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال: جاء ت امرأۃ الی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فقالت: انی رسولۃ النساء الیک ، واللہ ما
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۵۷۷۔ الجامع الصحیح للبخاری، باب کفران العشیر ، ۲/۷۸۳
الصحیح لمسلم ، باب الکسوف ، ۱/۲۹۸
ٖ فتح الباری للعسقلانی، ۹/۲۹۸ ٭ التمہید لابن عبد البر، ۳/۳۰۳
۱۵۷۸۔ کنز العمال للمتقی، ۱۴۵۶۹، ۵/۸۶۲ ٭ مجمع الزوائد للہیثمی، ۴/۳۰۶
المصنف لعبد الرزاق، ۱۵۹۱۴،۸/۴۶۳ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی، ۹/۱۵۲
منھن امرأۃ علمت اولم تعلم الا وہی تھوی مخرجی الیک ، اللہ رب الرجال والنساء والٰھہن ، وانت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم الی الرجال والنساء ، کتب اللہ تعالیٰ الجھاد علی الرجال ، فان اصابوا اجروا، وان اسشہدوا کانوا احیاء عند ربہم یرزقون ، فما یعدل ذلک من النساء ؟ قال: طَاعَتُہُنَّ لِأزْوَاجِہِنَّ ،
وَالْمَعْرِفَۃُ بِحُقُوْقِہِمْ وَقَلِیْلٌ مِّنْکُنْ مَنْ یَّفْعَلُہٗ۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر ایک بی بی نے عرض کیا ؛ یا رسول اللہ!میں عورتوں کی بھیجی ہوئی عورت ہوں ۔ جن عورتوں کو میری اس حاضری کی خبر ہے وہ ، اور جنہیں خبر نہیں ہے وہ سب اس بات کی خواہش مند ہیں کہ میں ایک بات آپ سے دریافت کروں۔ وہ بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مردوں اور عورتوں سب کا پروردگار ہے ۔ اور حضور سب کیلئے رسول بن کر مبعوث ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے مردوں پرجہاد فرض کیا ہے کہ فتح پائیں تو دولت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع