30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ مجھ سے حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جس وقت شادی کی اس وقت نہ انکے پاس مال تھا اور نہ کوئی غلام اور نہ کوئی اور دوسری چیز، صرف ایک کھجور کا باغ ا ور ایک انکا گھوڑا تھا ۔ میں اس گھوڑے کیلئے چارہ لاتی ، پانی پلاتی ، اور کنویں سے پانی لاکر آٹا گوندھتی ۔ چونکہ مجھ سے روٹی پکانا اچھی طرح نہیں آتی تھی اس لئے میری پڑوسن انصاری عورتیں روٹی پکا دیتی تھیں ۔ وہ دیانت دار اور سچی عورتیں تھیں۔ میں حضرت زبیر کے اسی باغ سے جو سرکار دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے انکو عطا کیا تھا کھجور کے دانے جمع کرکے دو میل دور سے لاتی تھی۔ ایک دن میں سرپر گٹھری رکھ کرلا رہی تھی کہ راستہ میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ملاقات ہوگئی ۔سرکارکے
ساتھ انصار کی ایک جماعت بھی تھی ۔
سرکار نے مجھے دیکھ کر بلایا تاکہ مجھے پیچھے اونٹ پر بٹھالیں ۔لیکن مجھے مردوں کے ساتھ سفرکرتے ہوئے شرم محسوس ہوئی ۔ اس لئے میں نے منع کردیا مجھے حضرت زبیر کی غیرت کا خیال بھی مانع ہوا ۔ کیونکہ حضرت زبیر صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین میں نہایت غیرت مند صحابی تھے ۔ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم انکی شرمندگی کو سمجھ گئے اور آگے بڑھ گئے ۔ پھر جب میں گھر آئی اور میں نے پورا واقعہ حضرت زبیر کو سنایا تو حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا: تمہارا گٹھلیاں سر پر لیکر چلنا مجھ پرزیادہ سخت تھا اس سے کہ تم حضور کے ساتھ سوار ہو لیتیں ۔ پھر حضرت امیر المؤمنین سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسکے بعد
میرے لئے غلام بھیج دیا کہ گھوڑے کی خدمت کیا کرتاتھا۔ تو گو یا آپ نے مجھے آزاد کردیا۔
فتاوی رضویہ ۵/۵۹۳
(۴) اکثر عورتیں شوہر کی نافرمانی کی وجہ سے جہنمی ہیں
۱۵۷۷۔ عن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال: قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : رَأیْتُ النَّارِ فَلَمْ أرَ کَالْیَوْمِ مَنْظَرًا قَطُّ ، وَرَأیْتُ أکْثَرَ أہْلَہَا النِّسَآئَ قالوا: لم یا رسول اللہ ! قال: بِکُفْرِہِنَّ ، قیل : یکفرن باللہ ، قال: یَکْفُرْنَ الْعَشِیْرَ،وَیَکْفُرْنَ الْاِحْسَانَ،لَوْ أحْسَنْتَ اِلیٰ اِحْدٰھُنَّ الدَّھْرَ ثُمَّ رَأتْ مِنْکَ شَیْئًا، قَالَتْ:
مَا رَأیْتُ مِنْکَ خَیْرًا قَطُّ ۔
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع