دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

مل گئے ۔ بعد فراغ اپنی اپنی جگہ چلے گئے ۔ پھر سوار ہوئے ۔ گویا ہمارے سروں پر پرندہ سایہ کئے ہیں۔ راہ میں ایک عورت ایک اپنابچہ لئے ہوئے ملی عرض کی: یا رسول اللہ ! اسے ہر روز تین دفعہ شیطان دبا تا ہے ۔  بچہ اس سے لیکر تین بار فرما یا : دور ہو اے خدا کے دشمن ! میں اللہ کا رسول ہوں ۔ پھر بچہ اسکی  ماں کو دیدیا ۔ جب ہم پلٹتے ہوئے اس منزل میں پہونچے ۔ وہی بی بی اپنا بچہ اور دو دنبے لئے حاضر ہوئی ۔ عرض کی : یا رسول اللہ !میرا یہ ہدیہ قبول فرمالیں ۔ قسم اسکی جس نے حضور کو حق کے ساتھ بھیجا کہ جب سے بچہ کو خلل نہ ہو ا ۔  حضور نے فرمایا: ایک دنبہ لے لو اور ایک پھیر دو ۔ پھر ہم چلے اور رسول اللہ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہمارے بیچ میں  تھے۔ ناگاہ ایک اونٹ چھوٹا ہوا آیا ۔ جب دونوں قطاروں کے بیچ میں ہوا سجدہ کیا ۔ رسول اللہ صلی  اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: اسکا مالک حاضر ہو ۔ کچھ  انصاری جو ان  حاضر ہوئے ۔ بولے یا رسول اللہ ! یہ ہمارا ہے ۔ فرمایا : اس کا کیا قصہ ہے ۔ ؟ عرض کی: بیس برس سے اس پر ہم نے آبکشی نہ کی ۔ یہ فربہ چربی دارہے ۔ اب چاہاکہ اسے حلال کرکے بانٹ لیں ۔ یہ ہم سے چھوٹ آیا ۔ فرمایا: یہ ہمارے ہاتھ فروخت کردو ۔ عرض کی:بلکہ یا رسول اللہ  وہ حضور کی نذر ہے ۔ فرمایا: میر ا ہے تو مرتے دم تک اسکے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔ یہ دیکھکر مسلمانوں نے عرض کی ؛ یا رسول اللہ ! چوپایوں سے زیادہ ہمیں لائق ہے کہ

 حضو رکو سجدہ کریں ۔ فرمایا: کسی کو کسی کا سجدہ مناسب نہیں ۔ ورنہ عورتیں شوہروں کو کرتیں۔

۱۵۶۵۔عن بریدۃ بن حصیب رضی اللہ تعالی عنہ قال : جا ء اعرابی الی النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  فقال: یا رسول اللہ ! قد اسلمت فارنی شئیا ازدادبہ یقینا ، فقال : مالذی ترید قال ادع تلک الشجرۃ ان تاتیک قال: اذہب فادعہا فاتا ہا الاعرابی فقا ل : أجیبی  رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فمالت علی جانب من جوانبہا فقطعت  عروقہا ، ثم مالت علی الجانب الآخر فقطعت عروقہا حتی اتت النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  فقالت : السلام علیک یا رسول اللہ ! فقال الأعرابی : حسبی حسبی فقال لہا  النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم : اِرجعی فرجعت فجلست علی عروقہا اوفروعہا ، فقال الأعرابی إئذن لی یا رسول اللہ ان اقبل رأسک و رجلیک ، ففعل ثم قال إئذن لی أن أسجد لک ! قال  لاَ یَسْجُدُ أحَدٌ لِأحَدٍ ، وَ لَوْ أمَرْتُ اَحَدًا أنْ یَسْجُدَ لِأحَدٍ  لَأمَرْتُ الْمَرْأۃَ أنْ تَسْجُدَ

لِزَوْجِہَا لِعَظْمِ  حَقِّہٖ عَلَیْہَا ۔

       حضرت بریدہ بن حصیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی  نے حضور سید عالم صلی اللہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن