30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صحابہ کرام سے فرمایا : چلو چل کر دیکھیں حضور باغ میں تشریف لے گئے تو دیکھا کہ اونٹ ایک طرف کھڑاہے ۔حضور اسکی طرف تشریف لے گئے ۔انصاری بولے : یارسول اللہ ! یہ بورائے ہوئے کتے کی طرح ہو رہا ہے ۔ ہمیں خوف ہے کہ کہیں حضو رپر حملہ کر دے۔ فرمایا: مجھے اس سے کوئی خطرہ نہیں ۔ جب اونٹ نے حضو ر کو دیکھا تو حضو رکی خدمت میں حاضر ہوکر سجدہ میں گر پڑا حضو ر سرکا ر دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس کی پیشانی پکڑی تو وہ ایسا تابع ہو گیا کبھی نہیں تھا یہاں تک کہ حضور نے اسکو کام پر لگا دیا۔ صحابۂ کرام نے عرض کیا : یا رسول اللہ! یہ بے عقل جانور آپکو سجدہ کرتا ہے ہم تو ذی عقل ہیں ۔ لہذا ہم اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ حضو ر کو سجدہ کریں۔ فرمایا: کسی انسا ن کو یہ جائز نہیں کہ وہ کسی انسان کو سجدہ کرے ۔ اگر کسی انسان کو سجدہ جائز ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے کہ شوہر کا بیوی پر نہایت حق عظیم ہے ۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے! اگر شوہر کے قدم سے سر تک زخم ہو جس سے خون اور پیپ بہتا
ہو۔ پھر وہ اسکو چاٹ کر صاف کر ے جب بھی شوہر کے حق سے سبکدوش نہ ہو۔ ۱۲م
فتاوی رضویہ حصہ دوم ۹/۲۱۸
(۲) شوہرکا حق بیوی پر
۱۵۵۷۔عن أنس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: دخل النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم حائطا للأنصار ومعہ أبو بکر و عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فی رجال من الأنصار ، وفی الحائط غنم فسجد ن لہ فقال أبو بکر : یا رسول اللہ! کنا نحن احق بالسجودلک من ھذہ الغنم ، قال: اِنَّہٗ لاَ یَنْبَغِی فِی اُمَّتِی أنْ یَسْجُدَ أحَدٌ لِأحَدٍ ،
وَلَوْکَانَ یَنْبَغِی أنْ یَّسْجُدَ أحَدٌ لِأحَدٍ لَأمَرْتُ الْمَرْأۃَ أنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور انورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم انصار کے ایک باغ میں تشریف فرما ہوئے ۔ صدیق وفاروق اور کچھ انصار رضی اللہ تعالیٰ عنہم ہمراہ رکاب تھے۔ باغ میں بکریاں تھیں ۔ انہوں نے حضور کو سجدہ کیا۔ صدیق نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! ان بکریوں سے ہم زیادہ حقدار ہیں اس کے کہ حضو ر کو سجدہ کریں۔ فرمایا: بیشک میری امت میں نہ چاہئے کہ کوئی کسی کو سجدہ کرے ۔ اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع