دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

سے ہم نے آپ کی صحبت اختیا رکی ہے۔ آپ نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کو فرماتے ہوئے سنا ۔ میری امت میں سے وہ عورت جلد جنت میں

پہونچے گی جس کا شوہر میدان  جنگ میں  شجاعت کے جوہر دیکھا کر شہید ہو ا ہوگا ۔

{۶}  امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

       حضرت سید سعید شہید سیدنا امام حسین صلی اللہ تعالیٰ علی جدہ الکریم و علیہ وبارک وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت رباب بنت امریٔ القیس کہ حضرت علی اصغر و حضرت سکینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی والدہ ماجدہ ہیں ۔ بعد شہادت امام مظلوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت شرفائے قریش نے انہیں پیام نکاح دیا ۔  آپ نے فرمایا : میں وہ نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے بعد کسی کو اپنا

خسر بنا ئو ں ۔ جب تک  زندہ رہیں نکاح نہ کیا ۔

          مرثیہ حضرت امام انام رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں فرماتی ہیں ۔

          واللہ لاابتغی صہر بصہرکم ۔              حتی اغیب بین الرمل والطین

        خد اکی قسم ! میں تمہارے رشتہ کے بعد کسی سے رشتہ نہ چاہوںگی ۔ یہاں تک کہ ریت

اور مٹی میں دفن کردی جائوں ۔ ذکرہ ہشام بن  الکلبی ۔

           بلکہ علامہ ابو القاسم عماد الدین محمود ابن احمد فارابی ایک واقعہ ایک صحابیہ کا نقل کرتے ہیں ۔ کہ ایک بی بی رباب نامی رضی اللہ تعالیٰ عنہا ایک شخص عمر و نامی کی زوجہ تھیں ۔ انکے آپس میں عہد ہو لیا تھا کہ جو پہلے مرے دوسرا تادم مرگ نکاح نہ کرے ۔ عمر و کا انتقال ہوا ۔ رباب ایک مدت تک بیوہ رہیں ۔ پھر انکے باپ نے نکاح کردیا ۔ اسی رات اپنے پہلے  شوہر کو خواب میں

 دیکھا ۔ انہوں نے کچھ شعر اس معاملہ کی شکایت میں پڑھے ۔        

       یہ صبح کو خائف و ترساں اٹھیں ۔ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  سے حال عرض کیا : آپنے حکم دیا کہ مرتے دم تک تنہائی سے جی بہلائیں اور اس شوہر کو حکم دیا  کہ انہیں چھوڑ دیں ۔

       انہوں نے چھوڑدیا ۔  الاصابہ فی تمیز الصحابہ ۔

                                                                                                 فتاوی رضویہ  ۵/ ۵۸۹

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن