30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۵۔ فضیلت حرم
(۱) فضیلت کعبہ
۱۵۱۱۔ عن بعض الصحابۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم : اِنَّ الْکَعْبَۃَ تُحْشَرُ کَالْعُرُوْسِ الْمَزْفُوْفَۃِ ( اِلیٰ بَعْلِہَا ) وَکُلُّ مَنْ
حَجَّہَا یَتَعَلَّقُ بِأسْتَارِہَا یَسْعَوْنَ حَوْلَہَا حَتّی تَدْخُلَ الْجَنَّۃَ فَیَدْخُلُوْنَ مَعَہَا ۔
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک کعبہ روز قیامت یوں اٹھایا جائیگا جیسے شب زفاف دلہن کو دولہا کی طرف لیجاتے ہیں ۔ تمام اہل سنت جنہوں نے حج مقبول کیا اسکے پردوں سے لپٹے ہوئے اسکے گرد دوڑتے ہونگے یہاں تک کہ کعبہ اور اسکے ساتھ یہ
داخل جنت ہونگے ۔ فتاوی رضویہ ۶/۲۰۱
(۲) حرمین میں مرنے کی فضیلت
۱۵۱۲۔ عن جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : مَنْ مَّاتَ فِی أحَدِ الْحَرَمَیْنِ بُعِثَ آمِنًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔
النیرۃ الوضیہ ۳۰
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو حرمین میں سے کسی ایک میں مرے روز قیامت بے خوف اٹھے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع