30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۴۔ فضائل مدینہ منورہ
(۱) فضائل مدینہ
۱۵۰۳۔ عن أبی ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم : اِنَّ الْاِیْمَانَ لَیَأرِزُ اِلیَ الْمَدِیْنَۃِ کَمَا تَأرِزُ الْحَیَّۃُ اِلیٰ جُحْرِہَا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا: بیشک ایمان مدینے کی طرف یوں سمٹے گا جیسے سانپ اپنی بانبی کی طرف ۔
فتاوی رضویہ ۳/۲۸۹
۱۵۰۴۔ عن البراء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم : مَنْ سَمَّی الْمَدِیْنَۃَ یَثْرَبَ فَلْیَسْتَغْفِرِ اللّٰہَ ، ھِیَ طَابَۃٌ ، ھِیَ طَابَۃٌ ۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو مدینے کو یثرب کہے اس پر توبہ واجب ہے مدینہ طابہ ہے ، مدینہ طابہ
ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع