30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زیارت سے مشرف وبہرہ مند فرمائے ۔ آمین آمین ۔یا ارحم الراحمین وصلی اللہ تعالیٰ علی سیدالمرسلین محمدوآلہ وصحبہ اجمعین ۔
آمین ۔ واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم ۔
النیرۃ الوضیہ ۵۵
ابن البخار اپنی کتاب الدر الثمینہ فی تاریخ المدینہ میں ۔ امام ابو عبد اللہ محمد قرطی کتاب التذکرہ میں ، امام اجل ابن مبارک ، ابن الی الدنیا ، اور ابو الشیخ اپنی تصانیف میں زیارت
روضئہ انور کے تعلق سے فرشتوں کا طریقہ یوں نقل کرتے ہیں ۔
ام المؤ منین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ذکر پاک تھا ۔ اور اس وقت کعب احبار حاضر تھے ۔ تو کعب احبار نے کہا : ہر صبح ستر ہزار فرشتے اتر کر مزار اقدس حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا طواف کرتے ہیں اور اسکے گرد حاضر رہ کر صلاۃ وسلام عرض کرتے رہتے ہیں: جب شام ہوتی ہے وہ چلے جاتے ہیں اور ستر ہزار اور اتر کر یونہی طواف کرتے ہیں اور صلوۃ وسلام عرض کرتے رہتے ہیں ۔ یونہی ستر ہزار رات میں حاضر رہتے ہیں اور ستر ہزار دن میں ۔ جب حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مزار مبارک سے روز قیامت اٹھینگے ستر ہزار ملائکہ کے ساتھ باہر تشریف لائینگے جو حضور کو بارگاہ رب العزت میں یوں لے چلیںگے جیسے نئی دلہن کو کمال اعزاز واکرام ، فرحت و سرور ، راحت
وآرام ، اور تزک واحتشام کے ساتھ دلہا کی طرف لیجاتے ہیں ۔
فتاوی رضویہ ۶/۲۰۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع