30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت واطراف عالم سے اسکی طرف سفر اعظم قربات الٰہی سے ہے ۔ جیسا کہ مدتوں سے شرق وغرب کے مسلمانوں میں معروف ہے ۔ آج کل بعض مردود (یعنی ابن تیمیہ اور اسکے ہواخواہ ) شیطان کے سکھائے سے اس میں شک ڈالنے لگے ۔ مگر ہیہات یہ مسلمانوں کے دل میں کہاں جگہ پاتی ۔ یہ تو ایک مردود کی
فتنہ پر دازی ہے جسکا وبال اسی پر پڑیگا ۔
امام احمد قسطلانی مواہب شریفہ میں فرماتے ہیں۔
قبر مبارک کی زیارت بہت بڑی قربت اور بڑی امید کی طاعت اور نہایت بلند درجوں کی طرف راہ ہے ۔ جو اس کے خلاف اعتقاد کرے اس نے ائمہ کا خلاف کیا ۔ یہاں تک کہ بعض علماء صراحۃ زیارت شریفہ کے قربت ہونے کو ضروریات دین سے اور اسکے منکر کو کافر بتاتے
ہیں۔
درئہ مضیہ ملا علی قاری میں ہے ۔
بعض فضلا ء نے مبالغہ کیا کہ فرماتے ہیں ۔ زیارت شریفہ کا قربت ہونا دین سے
ضرورۃ معلوم ہے اور اسکے منکر پر کفر کا حکم ہے ۔
علا مہ شہاب الدین خفاجی مصری نسیم الریاض شرح شفائے قاضی عیاض میں فرماتے
ہیں ۔
قبر اکرم سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت اور اسکی طرف سفر کو ابن تیمیہ اور اسکے اتباع مثل ابن قیم نے منع کیا ۔ اور یہ اسکا وہ کلام شنیع ہے جس کے سبب علماء نے اسکی تکفیر کی
۔ اور سبکی نے اس میں مستقل کتاب لکھی ۔
اقول : قول تکفیر کی نفیس تحقیق و تقریر اور عمدہ توجیہ مع جواب وجیہ فقیر غفر اللہ تعالیٰ نے
بتوفیق اللہ تعالیٰ اصلی فتوی میں ذکر کی ۔ یہاں اسی قدر کافی ۔
مولی تعالیٰ صدقہ اپنے حبیب کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم کا ،انکی سچی محبت اور سچا ادب بخشے ۔ اور انہیں کی محبت وتعظیم اور ادب وتکریم پر دنیاسے اٹھائے ۔ اور اپنے کرم عمیم وفضل عظیم سے دنیا وآخرت میں انکی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع