30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ پڑھنا جفاہے ۔ اس سے ثابت ہو ا ۔ کہ باوجود قدرت ترک زیارت اور ذکر اقدس سنکر ترک درود دونوں یکساں ہیں ۔ کہ دونوں جفا ہیں ، تو تارک زیارت پر ان سب عذابوں اور شناعتوں کا خوف ہے جو تارک درود کیلئے حدیثوں میں آئیں ۔ کہ وہ شقی ونامراد ،ذلیل وخوار ،مستحق نار ، خداورسو ل سے دور ہے ۔ اس پر ان سب عذابوں اور نیز مردود بارگاہ ہونے کی دعا جبریل امین وحضور سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیہم وسلم نے فرمائی ۔ وہ راہ جنت بھول گیا ۔ مدت بھر کا بخیل ، ملعون وبے دین ہے ۔ اپنے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے
دیدار جمال جہاں آرا سے محروم رہیگا۔ والعیاذ با للہ تبارک وتعالیٰ ۔
ان باتوں کو یاد کرکے اسے خبر دے جس نے باوصف قدرت براہ سستی وکسل زیارت شریف نہ کی ۔ شاید یہ سن کر ان برائیوں سے توبہ کرے اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع لائے ۔ اپنے اس نبی کریم علیہ التحیۃ والتسلیم پر جفا نہ کرے جو اسکا اور تمام جہان کا اللہ عزوجل کی طرف وسیلہ ہیں ۔ اور ہم نے بہت تارکان زیارت بحال قدرت کو دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے انکے چہروں پر صریح محسوس تاریکی ظاہر کردی اور نیکیوں میں انہیں ایسا سست کردیا کہ عبادت چھوڑ کر دنیا میں
پڑگئے اور مرتے دم تک اسی حال پر رہے ۔ والعیا ذ باللہ سبحانہ وتعالیٰ ۔
اسکے بعد امام نے دو سخت ہولناک واقعے لکھے جنہیں سنکر مسلمان کا دل کانپ اٹھے۔ اللہ تعالیٰ اپنی امان میں رکھے ۔ صدقہ اپنے پیارے حبیب قریب مجیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
کا۔ آمین ۔
مسلمان غور کرے ! جب تارک زیارت کا یہ حال ،اسکے مانع یا منکر فضیلت کا کیا حال ہوگا ۔ آفتاب سے زیادہ روشن کہ ایسا شخص گمراہ بد دین ہے ، فارق اجماع مسلمین ، مستحق وعید
شدید ۔ اوراماتولی ونصلہ جہنم وسأت مصیرا ہے ۔
امام ابن حجر افضل القری میں فرماتے ہیں ۔
جو اسکی خوبی میں نزاع کریگا اسکا نزاع کرنا دنیا وآخرت میں اسکی تباہی و روسیاہی کا
باعث ہوگا ۔
امام سبکی شفاء السقام میں فرماتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع