دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

          امام سبکی شفاء السقام اور شیخ محقق جذب القلوب میں فرماتے ہیں ۔

       علماء نے اس آیت سے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کے حال حیات وحال وفات دونوں حالتوں کو شمول سمجھا ۔ اور ہر مذہب کے ائمہ ، مصنفین مناسک نے وقت حاضر ی

 مزار پر انوار اس آیت کی تلاوت کو آداب زیارت سے گنا ۔

           علامہ سمہووی شافعی وفاء الوفاء میں فرماتے ہیں

       حنفیہ زیارت شریف کو قریب بہ واجب کہتے ہیں ۔ اور سی طرح مالکیہ وحنبلیہ نے تصریح کی ۔ ہماری کتب مذہب میں مناسک فارسی ،طر ابلیسی ، کرمانی ، اختیار شرح مختار ،فتاوی ظہریہ ، فتح القدیر ،خزانۃ المفتیین ، منسک متوسط ، مسلک متقسط ،منح الغفار ، مراقی الفلاح ،حاشیہ طحطاوی علی المراقی ، مجمع الانہر ، سنن الہدی اور عالم گیری وغیرہا میں اسکے قریب واجب ہونے کی تصریح

وتقریر بلکہ خود صاحب مذہب سیدنا امام اعظم سے اس پر نص منقول ہے ۔

           جذب القلوب میں ہے ۔

                 زیارت آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نزد ابی حنیفہ از افضل مندوبات واوکد مستحبات

است قریب بدرجۂ واجبات ۔

         اور بعض ائمہ مالکیہ وشافعیہ تو صاف صاف واجب کہتے ہیں ۔ اور یہ ہی مذہب ظاہریہ

 سے منقول ۔

                 امام ابن الحاج مکی مالکی مدخل ، اور مام سبکی شافعی تہذیب الطالب میں امام عبد الحق بن محمد

 سے نقل فرماتے ہیں ۔

                 امام ابو عمران فاسی مالکی نے فرمایا ۔

         قبر شریف حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کی زیارت واجب ہے امام قاضی عیاض

 مالکی شفاشریف میں امام ابو عمرو سے یوں ناقل ۔

        قبر اقدس حضور والا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف سفر کرکے جانا واجب ہے۔

                 اسی طرف امام قسطلانی شارح صحیح بخاری شافعی ،امام ابن حجر مکی شافعی ،اور علامہ علی قاری حنفی وغیرہم علماء کامیلان ہے ۔ بعض کلمات امام سبکی بھی اسی طرف ناظر ،

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن