دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

فرمایا ۔

        بحر میں کہا گیا ہے کہ علماء نے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ مقام ابراہیم عہد رسالت میں

 کعبہ شریف سے بالکل متصل تھا ۔ ابن جماعہ نے اسی کو صحیح کہا ہے ۔

         اور ازرقی نے روایت کی ۔ کہ مقام ابراہیم جہاں آج ہے وہیں جاہلیت اور عہد رسالت ، اور زمائنہ ابوبکر و عمر رضوان اللہ تعالیٰ علیہما میں تھا ۔ اور ظاہر یہ ہی ہے کہ بیت اللہ شریف کے متصل ہی تھا ۔ پھر بعد میں کسی حکمت کی وجہ سے موجود ہ مقام تک کھسکایا گیا ۔ حکمت یہ تھی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اسی پر کھڑے ہوکر کعبہ شریف کی تعمیر کی تھی ۔ تو وہ اسی حال پر

 دیوار کعبہ کے پاس وہیں پڑا رہا ۔ ایسا ہی تاریخ قطبی اور بقیہ کتب میں تحریر ہے ۔

         کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام دیواریں چنتے تھے اور حضرت اسماعیل علیہ السلام پتھر اٹھااٹھا کر لاتے تھے ۔ جب دیواریں بلند ہو گئیں تو مقام ابراہیم اسی کے قریب لایا گیا اور آپ

 اس پر کھڑے ہوکر دیواریں چنتے تھے ۔

        اس سے ثابت ہوا کہ اعلان حج کے وقت وہ پتھر وہیں پڑا رہا ۔بعد میں کسی مصلحت

سے کچھ دور کھسکادیا گیا ۔

         اور اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ عہد کریم سے ہی وہ موجودہ مقام پر ہے تب بھی ہمارا دعوی (اذان ثانی اندر ہونا ) ثابت ہے ۔ کہ موجودہ جگہ بھی مطاف میں ہی ہے ۔ اس لئے کہ مطاف وہ جگہ ہے جہاں سنگ مرمر بچھاہوا ہے ۔ اور مقام ابراہیم اسی میں ہے ۔ تو ثابت ہوا  کہ اذان

داخل مسجد مطلقا جائز ہے ۔اس میں نہ کوئی کراہت اور نہ کوئی بدعت ۔ یہ تو حضرت ابراہیم علیہ

السلام کی سنت ہے ۔

         جواب ۔  اسکا یہ ہے کہ یہ استدلال ہذیان سے بھی آگے ہے ۔ اور پاگلوں ۔بیوقوفوں

 اور بچوں کیلئے بھی قابل رشک ہے ۔

       اولاً۔   رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے عہد مبارک اور زمانۂ جاہلیت  میںمقام ابراہیم کے دیوار کعبہ کے متصل ہونے سے یہ لازم نہیں کہ عہد خلیل علیہ السلام میں بھی وہیں رہا ہو ۔ اور موجودہ حالت پر قیاس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن