30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مجمع الزوائد للہیثمی، ۵/۲۸۳ ٭ السنن الکبری للبیہقی، ۴/۲۴۰
۱۴۷۸۔ السنن الکبری للہیقی، ۵/۲۶۱ ٭ المستدرک للحاکم ، ۱/۴۴۱
کشف الخفاء للعجلونی، ۱/۳۱۳ ٭ کنز العمال للمتقی، ۱۲۳۸۳، ۵/۱۳۹
جمع الجوامع للسیوطی، ۹۶۸۰ ٭ المعجم الکبیر للطبرانی، ۲/۱۱۴
نصب الرایۃ للزیلعی، ۳/۸۴ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی، ۴/۲۷۵
الترغیب والترہیب للمنذری، ۲/۱۶۷ ٭ الدر المنثور للسیوطی، ۱/۲۱۰
نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! حاجی کی مغفرت فرما ، اور اس شخص کی جس کیلئے حاجی مغفرت کی دعا
کرے ۔ ۱۲م النیرۃ الوضیہ ۳۱
(۳) حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اعلان حج فرمایا
۱۴۷۹۔ عن سعید بن المسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال علی بن ابی طالب
کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم : لما فرغ اِبراہیم علیہ الصلاۃ والسلام من بنائہ بعث اللہ تعالیٰ جبرئیل علیہ السلام فحج بہ حتی اذا رأی عرفۃ قال : قد عرفت ، وکان اتاھا قبل ذلک مرۃ ، فلذلک سمیت عرفۃ ، حتی اذا کان یوم النحر عرض لہ الشیطان ، فقال : أحصب ! فحصبہ بسبع حصیات ، ثم الیوم الثانی فالثالث ، فلذلک کان رمی الجمار ، قال: أعل علی ثبیر ! فعلاہ فنادی : یاعباد اللہ !
اجیبوااللہ ، یاعباداللہ ! اطیعوااللہ ، فسمع من تحت الابحر السبع ۔
حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے فرمایا : جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کعبہ کی بنا سے فارغ ہوئے ۔ تو اللہ تبارک تعالیٰ نے حضرت جبرئیل امین علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا ۔ انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حج کرایا ۔ آپ نے عرفات کو دیکھ کر فرمایا : میں اس میدان کو پہچان گیا ۔ آپ اس سے قبل بھی ایک مرتبہ یہاں تشریف لائے تھے ۔ اس وجہ سے اسکا نام عرفات پڑا ۔ یوم النحر کو شیطان نے آپ سے تعرض کیا ۔ تو حضرت جبرئیل امین علیہ السلام نے کہا ۔ آپ اسکو سات کنکریاں ماریں ۔ آپ نے ابلیس کو سنگسار کیا ۔ پھر دوسرے اور تیسرے دن بھی ایسا ہی ہوا ۔ اسی لئے حج میں رمی جمار مشروع ہوئی ۔ حضرت جبرئیل امین نے فرمایا : کوہ
ثبیر پر چڑھو ۔ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوۃ والسلام نے ثبیر کی پہاڑی پر چڑھ کر اعلان حج فرمایا : اے بندگان خدا! اللہ تعالیٰ کی پکار کا جواب دو ، اے بندگان خدا ! اللہ تعالیٰ کی اطاعت
کرو ۔ تو انکا یہ اعلان سات سمندروں کی تہ سے سناگیا ۔۱۲م
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع