30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لئے دعائے استغفار کرتے ہیں ۔ اور حضرت جبریل علیہ الصلوۃوالسلام شب قدر میں اس سے مصافحہ فرماتے ہیں۔ اور جس سے آپ مصافحہ فرمالیں اسکا دل رقیق ہو جاتا ہے او ر آنسو بہنے لگتے ہیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسکے بارے میں فرمائیں جسکے پاس افطار کی چیز یں نہ ہوں ؟فرمایا: ایک مٹھی کھانا ہی دیدے ۔ میںنے عرض کیا: اور یہ بھی نہ ہوں ۔ فرمایا: دودھ کا شربت پلا دے۔ میںنے عرض کیا؛ اور یہ بھی نہ ہو ۔فرمایا:
تو پانی ہی سے سیراب کردے ۔ ۱۲م
۱۴۵۴۔ عن أنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال: أفطرنا مرۃ مع رسول اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم فقربو الیہ زیتا فأکل وأکلنا حتی فرغ ، قال: أکَلَ طَعَامَکُمُ الْأبْرَارُ ، وَصَلَّتْ
عَلَیْکُمُ الْمَلآئِکَۃُ ، وَأفْطَرَ عِنْدَ کُمُ الصَّائِمُوْنَ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۴۵۳۔ المعجم الکبیر للطبرانی، ۶/۳۲۰ ٭ الترغیب و الترہیب للمنذری، ۲/۹۵
کنز العمال للمتقی، ۲۳۶۵۸، ۸/۴۵۲ ٭ الکامل لابن عدی، ، ۲/۳۰۶
۱۴۵۴۔ المسند لاحمد بن حنبل، ۳/۱۳۸ ٭ السنن الکبری للبیہقی، ۷/۲۸۷
مجمع الزوائد للہیثمی، ۸/۱۳۸ ٭ تلخیص الحبیر لابن حجر ، ۳/۱۹۹
التفسیر لابن کثیر ، ۶/۳۶ ٭ المصنف لعبد الرزاق ، ۱۹۴۲۵
شرح السنۃ للبغوی، ۱۲/۲۸۳ ٭ مشکل الآثار للطحاوی، ۱/۴۹۸
اتحاف السادۃ للزبیدی، ۵/۲۴۰ ٭ کنز العمال للمتقی، ۲۵۹۸۷، ۹/۲۷۲
مشکوۃ المصابیح للتبریزی، ۴۲۴۹ ٭ المجرو حین لابن حبان ۲/۱۴۴
المغنی للعراقی، ۲/۱۳ ٭ تاریخ اصفہان لابی نعیم ، ۲/۲۸۰
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ روزہ افطار کیا تو حضور کی خدمت میں زیتون کا تیل سالن میں لایا گیا۔ حضور نے اور ہم نے کھانا کھایا ، جب فارغ ہوئے تو فرمایا: تمہارا کھانا نیک لوگو ںنے کھایا۔ اورفرشتوں نے تمہارے لئے دعائے استغفار کی، اور تمہارے پاس روزہ داروں نے افطار
کیا۔۱۲م فتاوی رضویہ ۴ /۶۵۵
(۷) افطار کی دعامیں
۱۴۵۵۔ عن معاذ بن زہرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ انہ بلغہ ان النبی صلی اللہ تعالیٰ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع