30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں چاشت کے وقت حاضر تھے کہ کچھ بر ہنہ پا ، برہنہ بدن ، صرف ایک کملی کفنی کی طرح چیر کر گلے میں ڈالے تلواریں لٹکائے خدمت اقدس حضور پر نور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میں حاضر ہوئے ۔ یہ لوگ عموماً قبیلہ مضر سے متعلق تھے بلکہ کل ۔ حضور پر سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے انکی محتاجی دیکھی تو چہرئہ انور کا رنگ بدل گیا ۔ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اذان کا حکم دیا ۔ بعد نماز خطبہ فرمایا : بعد تلاوت آیات ارشاد کیا ۔ کوئی شخص اپنی اشرفی سے صدقہ کرے ، کوئی روپے سے ، کوئی کپڑے سے ، کوئی اپنے قلیل گیہوں سے ، کوئی اپنے تھوڑے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۳۷۰۔ الصحیح لمسلم ، باب الحث علی الصدقہ ، ۱/۳۲۷
چھواروں سے ، یہاں تک فرمایا: اگر چہ آدھا چھوارہ ۔ اس ارشاد کو سنکر ایک انصاری رضی
اللہ تعالیٰ عنہ روپیوں کا تھیلا اٹھالائے ۔ جسکے اٹھا نے میں انکے ہاتھ تھک گئے ۔ پھر لوگ پے در پے صدقات لانے لگے ۔ یہاں تک کہ دو انبار کھانے اور کپڑے کے ہو گئے ۔ یہاں تک کہ میں نے دیکھا رسول انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا چہر ئہ انور خوشی کے باعث کندن کی طرح دمکنے لگا ۔ ارشاد فرمایا : جوشخٓص اسلام میں کوئی اچھی راہ نکالے اسکے لئے اسکا ثواب ہے اور اسکے بعد جتنے لوگ اس راہ پر عمل کریں گے سب کا ثواب اسکے لئے ہے بغیر اسکے کہ اسکے ثواب میں کمی ہو ۔ اور جو کوئی اسلام میں بری راہ نکالے اس پر اسکا گناہ ہے اور اسکے بعد جتنے لوگ اس راہ پر عمل
کریںگے سب وبال اسکے سر ، اور انکے گناہوںمیں بھی کچھ کمی نہ ہو ۔
فتاوی رضویہ ۱۰/۱۸۶
(۲) راہ خدا میں مال کثیرخرچ کرنا اسراف نہیں
۱۳۷۱۔ عن مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : لو انفقت مثل ابی قبیس ذھبا فی
طاعۃ اللہ لم یکن اسرافا ، ولو انفقت صاعا فی معصیۃ اللہ کان اسرافا ۔
حضرت امام مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اگر تو اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں کوہ بو قبیس کے برابر سونا خرچ کردے تو بھی اسراف نہ ہو گا ۔ اور نا فرمانی میں ایک صاع خرچ
کرنا بھی اسراف ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع