دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

                 رہا اس وادی سے جلد گزرجانا

     اقول :  اس میں وہ پانچ وجوہ پیشیں جاری جو حدیث  سابق کے  بارے  میں

گزریں  ۔ فافہم

                 اور وہ حدیث کہ فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان بی بی کو منع فرمایا :

        اقول ـ وہاں بھی چاروجہ اولیں جاری کما لا یخفی ۔

         اور دو حدیثوں میں امیر المؤمنین کا حضرت معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے

       فرمانا : کہ دوسرا ہوتا تو مجھ سے ایک نیزے کے فاصلہ پر بیٹھتا ۔

     اقول :   انہیں حدیثوں میں ہے کہ ان کو اپنے ساتھ کھلایا ،اگر یہ امر عدویٰ کا سبب

عادی ہوتا تو اہل فضل کی خاطر سے اپنے  آ پ کو معرض بلا میں ڈالنا روانہ ہوتا ۔

                 اوربعد کی حدیث نے تو خوب ظاہر کر دیا کہ امیر المؤمنین خیال عدویٰ کی بیخ کنی فرماتے تھے ۔ نری خاطر منظور تھی تو اس شدت مبالغہ کی کیا حاجت تھی کہ  پانی انہیں پلاکران کے ہاتھ سے لیکر خاص منہ رکھنے کی جگہ پرمنہ لگا کر خود  پیتے ۔ معلوم ہوا کہ عدویٰ  بے اصل ہے ،تو اس فرمانے کا منشا مثلا یہ ہوا کہ ایسے مریض سے تنفر انسا ن کا طبعی امر ہے، آپ کا فضل اس پر حامل

 ہے کہ وہ تنفر مضمحل و زائل ہو گیا ۔ دوسرا ہوتا تو ایسا نہ ہوتا ۔

                 قول مشہورومذہب جمہور و مشرب منصور کہ دوری و فرار کا حکم اس لئے ہے کہ اگرقرب و اختلاط رہا اور معاز اللہ قضا و قدر سے کچھ مرض اسے بھی حادث ہوگیا تو ابلیس لعین ا سکے دل میں وسوسہ ڈالے گا کہ دیکھ بیماری اڑ کر  لگ گئی ۔ اول تو یہ ایک امر باطل کا اعتقاد ہوگا ۔ اسی قدر فساد کیلئے کیا کم تھا پھر متواتر حدیثوں میں سن کر کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے صاف فرمایا ہے بیماری اڑ کر نہیں لگتی ۔ یہ وسوسہ دل مں جمنا سخت  خطرناک اور ہائل ہوگا ۔ لہذا ضعیف الیقین لوگوں کو اپنا دین بچانے کیلئے دوری بہتر ہے ہاں ،کامل الایمان و ہ کرے جو صدیق اکبر و فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کیا اور کس قدر مبالغہ کے ساتھ کیا ۔ اگر عیاذاً باللہ کچھ حادث ہوتا ان کے خواب میں بھی خیال نہ گزرتا کہ یہ عدوائے باطلہ سے پیدا ہوا ۔ ان کے دلوں میں کوہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن