دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

اللہ تعالیٰ عنہ کو دیتے ۔ معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ پی کر اپنے ہاتھ سے امیر المؤمنین کو دیتے امیر المؤمنین ان کے منہ رکھنے کی جگہ اپنا منہ رکھ کر پانی پیتے ۔ میں سمجھتا کہ امیر المؤمنین یہ اس لئے کرتے ہیں کہ بیماری اڑ کر لگنے کا خطرہ ان کے دل میں نہ آنے پائے حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :ـ امیر المؤمنین فاروق اعظم جسے طبیب سنتے معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیلئے اس سے علاج چاہتے ۔ دو حکیم یمن سے آئے ۔ ان سے بھی فرمایا : وہ بولے جاتا رہے یہ تو ہم سے ہو نہیں سکتا ۔ ہاں ایسی دوا کردیں گے کہ بیماری ٹھہرجائے بڑھنے نہ پائے ۔ امیر المؤمنین نے فرمایا: بڑی تندرستی ہے کہ مرض ٹھہر جائے بڑھنے نہ پائے انہوں نے دو بڑی زنبیلیں بھروا کر اندر ائن کے تازہ پھل منگوائے جو خربوزہ کی شکل اور نہایت تلخ ہوتے ہیں ۔ پھر ہر پھل کے د و دو ٹکڑے کئے اور معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لٹاکر دونوں طبیبوں نے ایک ایک تلوے پر ایک ایک ٹکڑا ملنا شرع کیا ۔ جب وہ ختم ہو گیا دوسرا لیا یہاں تک معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے منہ اور ناک سے سبز رنگ کی  کڑوی  ر طوبت نکلنے لگی اس وقت چھوڑ کر دونوں طبیبوں نے کہا ـ اب بیماری کبھی ترقی نہ کرے گی ۔ حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں ۔ و اللہ ! معیقیب

اس کے بعد ایک ٹھہری حالت پر رہے ۔ تا دم مرگ مرض کی زیادتی نہ ہوئی ۔

 ۱۲۸۵۔عن عبد الرحمن بن القاسم  عن ابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما قال ـ قدم علی ابی بکر و فد من ثقیف فأتی بطعام فدنا القوم وتنحی رجل بہ ہذا الداء یعنی الجزام فقال لہ ابو بکر: ادنہ فدنا قال : کل فاکل ، و جعل ابو بکر یضع یدہ موضع

یدہ فیاکل مما یاکل من المجذوم ۔

       حضرت عبد الرحمن بن قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت ہے کہ یہ اپنے والد  حضرت قاسم بن محمد سے راوی کہ امیر المؤمنین حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دربار میں قوم ثقیف کی سفارت حاضر ہوئی کھاناحاضر لایا گیا ۔وہ لوگ نزدیک آئے مگر ایک صاحب کہ اس مرض میں مبتلا تھے الگ ہوگئے ۔ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : قریب آئو قریب آئے فرمایا : کھانا کھائو  کھانا کھایا ۔ حضرت قاسم فرماتے ہیں ۔ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس طرح شروع کیا کہ جہاں سے وہ مجذوم نوالہ لیتے وہیں سے

 صدیق اکبر نوالہ لیکر نوش فرماتے ۔

 ۱۲۸۶۔عن نافع  بن القاسم رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن جدتہ فطیمۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہما قالت دخلت علی 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن