دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

کرام میں سے منتخب حضرات ہیں لہذا مناسب نہیں کہ اس وبا کی طرف پیش قدمی کی جائے ۔ یہ سن  کر آپ نے فرمایا :کہ میرے پاس سے چلے جائو ۔ پھر آپ نے انصار کو بلانے کو کہا تو میں ان حضرات کو بلا کر لایا ۔ چنانچہ آپ نے ان سے مشورہ کیا انہوں نے بھی مہاجرین کا طریقہ اختیار کیا اور آپس میں اختلاف واقع ہو گیا آپ نے فرمایا میرے پاس سے اٹھ کر چلے جائو پھر آپ نے اکابر قریش کو بلایا جنہوں نے فتح مکہ کیلئے ہجرت کی تھی ۔ ان حضرات میں سے دو آدمیوں نے بھی اختلاف نہیں کیا اور کہا ہماری رائے یہ ہے کہ لوگوں کو لوٹنے کا حکم دیا جائے اور اس بلا کی طرف پیش قدمی مناسب نہیں چنانچہ حضرت عمر فاروق اعظم نے منادی کروادی کہ کل صبح میں واپسی کیلئے سوار ہوجائونگا ۔ حضرت ابو عبیدہ نے کہا : کیاآپ خدا کی تقدیر سے فرار کر رہے ہیں ؟ حضرت عمر نے فرمایا : کاش ! یہ بارت تمہارے سوا کوئی اور کہتا ۔ اے ابو عبیدہ ! ہاں ہم اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے اللہ تعالیٰ  کی تقدیر کی طرف  فرار کر رہے ہیں ۔ غور تو کرو کہ اگر تمہارے پاس اونٹ ہوں اور تم ایسی وادی میں اترو جس کے دو میدان ہوں ۔ یعنی ایک سرسبزو شاداب ۔ اور دوسرا سوکھا سڑا ، کیا یہ حقیقت نہیں کہ تم سر سبز میدان میں چرائوگے۔ تو یہ چرانا تقدیر الہی سے ہے اور اگر خشک میدان میں چرائو تو یہ بھی اللہ تعالیٰ کی تقدیر سے ہے ۔ راوی  کا بیان ہے کہ پھر حضرت عبد الرحمن بن عوف آگئے جو اپنی کسی ضرورت کے باعث وہاں موجود نہ تھے ۔ انہوں نے کہا :اس  بارے میں میرے پاس ایک علم ہے یعنی میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  کو فرماتے ہوئے سنا : جب تم کسی علاقے کے بارے میں سنو کہ وہاں طاعون ہے تو نہ جائو ، اور جب اس جگہ میں پھوٹ نکلے جہاں تم رہتے ہو تو وبا سے فرار کرتے ہوئے وہاں سے نہ نکلو ۔

 حضرت عمر نے یہ حدیث سن کر خدا کا شکر ادا کیا اور پھر لوٹ آئے ۔ ۱۲م

 ۲۔ امام احمد رضا قدس سرہ فرماتے ہیں

        طاعون سے فرار گناہ  کبیرہ ہے جن حکمتوں کی بنا پر حکیم کریم رؤف رحیم علیہ و علی آلہ الصلوٰۃ و التسلیم نے طاعون سے فرار حرام فرمایا ان میں سے ایک حکمت یہ ہے کہ اگر تندرست بھاگ جائیں گے بیمار ضائع ہو جائیں گے ۔ ان کا نہ کوئی تیمار دار ہوگا نہ خبر گیراں۔ پھر جو مریں گے ان کی تجہیز و تکفین کون کرے گا جس طرحٗ خود آج کل ہمارے شہر اور گردو نواح کے ہنود میں مشہور ہو رہا ہے کہ اولاد کوماں باپ ، اور ماں باپ کو اولاد نے چھوڑکر اپنا رستہ لیا ، بڑوں بڑوں کی لاشیں مزدوروں نے ٹھیلے پر ڈال کر جہنم پہنچائیں ۔ اگر شرع مطہرمسلمانوں کو بھی بھاگنے کا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن