30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
التفسیر لابن کثیر ، ۳/۸۱ ٭ زاد المسیر لابن الجوزی ، ۲/۳۳۶
تاریخ اصفہان لابی نعیم ، ۲/۱۹۱ ٭ الاسرار المرفوعہ للقاری، ۳۰۴
کشف الخفاء للجلعونی، ۲/۲۵۸ ٭ الدر المنتثرۃ للسیوطی، ۱۳۸
۱۲۴۲۔ مجمع الزوائد للہیثمی، ، ۶/۲۶۶ ٭ کنز العمال لمتقی، ۱۳۳۶۹ ، ۵/۳۹۱
الکامل لابن عدی ، ۴/۶۹ ٭
۱۲۴۳۔ العلل المتناہیۃ لابن الجوزی، ۱/۱۴۰ ٭ تنزیۃ الشریعۃ لابن عراق، ۱/۳۲۰
تذکرۃ الموضوعات للفتنی، ۱۶ ٭
بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْمَقَامِ لَمْ یَنْظُرِ اللّٰہُ فِی شَیْئٍ مِنْ أمْرِہٖ حَتّی یُدْخِلَہٗ جَہَنَّمَ ۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر کوئی بد مذہب تقدیر ہر خیر و شر کا منکر خاص حجر اسود اور مقام ابراہیم علیہ الصلوٰہ و التسلیم کے درمیان محض مظلوم و صابر مارا جائے اور وہ اپنے اس قتل میں ثواب الہی ملنے کی نیت بھی رکھے تاہم اللہ عزوجل اس کی کسی بات پر نظر نہ فرمائے یہاں تک کہ اسے جہنم
میں داخل کرے ۔ و العیاذ باللہ تعالیٰ ۔ فتاوی رضویہ حصہ اول ۹/۵۱
(۲) شہید کی روح جسم مثالی میں رکھی جاتی ہے
۱۲۴۴۔عن حبان بن ابی حیلۃ التابعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال ـ: بلغنی ان
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم قال : اِنَّ الشَّہِیْدَ اِذَا اسْتُشْہِدَ أنْزَلَ اللّٰہُ تَعَالیٰ جَسْدًا کَأحْسَنِ جَسَدٍ ثُمَّ یُقَالُ لِرُوْحِہٖ : اُدْخُلِی فِیْہِ : فَیَنْظُرُ اِلیٰ جَسَدِہِ الْأوَّلِ مَا
یُفْعَلُ بِہٖ وَ یَتَکَلَّمُ فَیَظُنَّ أنَّہُمْ یَسْمَعُوْنَ کَلاَمَہُمْ وَ یَنْظُرُ اِلَیْہِمْ فَیَظُنُّ أنَّہُمْ یَرَوْنَہٗ حَتّی
یَأتِیَہٗ أزْوَاجُہٗ یَعْنِی مِنْ الْحُوْرِ الْعَیْنِ فَیَذْہَبْنَ بِہٖ ۔
حضرت حبان بن ابی حیلہ تابعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے حدیث پہونچی کہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاـ شہید کیلئے ایک جسم نہایت خوبصورت یعنی اجسام مثالیہ سے اترتا ہے اور اس کی روح کو کہتے ہیں کہ اس میں داخل ہو ۔ پس وہ اپنے پہلے بدن کو دیکھتا ہے کہ لوگ اس ے ساتھ کیا کرتے ہیں اور کلام کرتا ہے اور اپنے ذہن میں سمجھتا ہے کہ لوگ اس کی باتیں سن رہے ہیں اور خود جو انہیں دیکھتا ہے تو یہ گمان کرتا ہے کہ لوگ بھی اسے دیکھ رہے ہیں یہاں تک کہ حور عین سے اس کی بیبییاں آکر اسے لیجاتی ہیں ۔
فتاوی رضویہ ۴/۲۵۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع