30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
موئے مبارک تراشے ۔ وہ میں نے لیکر اس دن کیلئے اٹھا رکھے ۔ جب میں مر جائوں تو قمیص سراپا تقدیس کو میرے کفن کے نیچے بدن سے متصل رکھ دینا اور موئے مبارک اور ناخن
ہائے مقدسہ کو میرے منہ میں اور آنکھوں اور پیشانی وغیرہ مواضع سجود پر دکھ دینا ۔
فتاوی ۴/ٍ۱۳۱
ظاہر ہے کہ جیسے نقوش کتابت آیات و احادیث کی تعظیم فرض ہے یونہی حضور پر نور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی رد اوقمیص خصوصاً ناخن و موئے مبارک کی کہ اجزائے جسم اکرم حضو ر سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلی کل جزء جزء و شعرۃ شعرۃ منہ و بارک وسلم ہیں ۔ تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا ان طریقوں سے تبرک کرنا اور حضور پر نور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا اسے جائز و مقرر رکھنا بلکہ بہ نفس نفیس یہ فعل فرمانا جواز ما نحن فیہ ( کفن پر آیات کلام اللہ و احادیث لکھنے ) کیلئے دلیل واضح ہے ۔ اور کتابت قرآن عظیم کی تعظیم زیادہ ماننا بھی ہر گز مفید تفرقہ نہیں ہوسکتا ۔ کہ جب علت منع تنجیس ہے تو وہ جس طرح کتابت فرقان کیلئے ممنوع و محظور ، یونہی لباس و اجزائے جسم اقدس کیلئے قطعا ناجائز و محذور ، پھر صحاح حدیث سے ا س کا
جواز بلکہ ندب ثابت ہونا دلالۃ النص اس کے جواز کی دلیل کافی ہے۔ و للہ الحمد ۔
فتاوی رضویہ ۴/۱۳۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع