30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلکہ اس کے تمام کلمات جواب نکیرین بتاتے ہیں ۔ ان کے سوال تین ہیں ۔
من ربک ؟ تیر ا رب کون ؟
ما دینک ؟ تیرا دین کیا؟
ما کنت تقول فی ہذا الرجل ؟ تو ان مرد( یعنی حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم) کے بارے میں کیا کہتا تھا ؟
اب اذان کی ابتداء میں ، اللہ اکبر ، اللہ اکبر، اللہ اکبر ، اللہ اکبر، اشہد ان لا الہ الا اللہ اشہد ان لا الہ الا اللہ اور آخر میں اللہ اکبر اللہ اکبر، لا الہ اللہ ، سوال ، من ربک کا جواب سکھائیں گے ۔ ان کے سننے سے یاد آئے گا کہ میرا رب اللہ ہے ۔ اور اشہد ان محمد رسول اللہ اشہد ان محمد رسول اللہ سوال ما کنت تقول فی ہذا الرجل ، کا جواب تعلیم کریں گے ۔ کہ میں انہیں اللہ کا رسول جانتا تھا ۔ اور حی علی الصلوٰۃ حی علی الفلاح ، جواب ما دینک کی طرف اشارہ کریں گے کہ میرا دین وہ تھا جس میں نماز رکن و
ستون ہے ۔
تو بعد دفن اذان دینے میں اس ارشاد کی تعمیل ہے جو حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم نے حدیث صحیح متواتر ۔ لقنو موتا کم لا الہ الا اللہ میں فرمایا ۔
نیز وارد ہے کہ جب بندہ قبر میں رکھا جاتا ہے اور سوال نکیرین ہوتا ہے ۔، شیطان رجیم ( کہ اللہ عزوجل صدقہ اپنے محبوب کریم علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم کا ہر مسلمان مردو زن کو حیات و ممات میں اس کے شر سے محفوظ رکھے ) وہاں بھی خلل انداز ہوتا ہے اور جواب میں بہکاتا ہے
و العیاذ بوجہ العزیز الکریم و لا حول و لا قوۃ الا باللہ العلی العظیم ۔
امام ترمذی حکیم محمد بن علی نوادر الاصول میں امام اجل سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سے روایت کرتے ہیں ۔
جب مردے سے سوال ہوتا ہے کہ تیرا رب کو ن ہے ۔ شیطان اس پر ظاہر ہوتا ہے اور اپنی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ یعنی میں تیرا رب ہوں اس لئے حکم آیا کہ میت کیلئے جواب میں
ثابت قدم رہنے کی دعا کریں ۔
فتاوی رضویہ قدیم ۲/۶۶۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع