30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۲۲۴۔ السنن لابن ماجہ ، باب فی النہی عن النیاحۃ ، ۱/۱۱۴
۱۲۲۵۔ مجمع الزوائد للہیثمی، ۳/۱۴ ٭ الترغیب و الترہیب للمنذری، ۴/۳۵۱
میزان الاعتدال ، ۳۴۴۹ ٭ لسان المیزان لابن حجر، ۳/۲۹۷
وسلم اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ نوحہ کرنے والیاں قیامت کے دن جہنم میں دو صفیں کی
جائیں گی دوزخیوں کے داہنے اور بائیں ۔ وہاں ایسے بھوکیںگی جیسے کتیاں بھونکتی ہیں ۔
۱۲۲۶۔ عن أبی موسی الأشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : أنَا بَرِیئٌ مِمَّنْ حَلَقَ وَ سَلَقَ وَ خَرَقَ۔
حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں بے زار ہوں اس شخص سے جو بھدرا کرے ، اور چلاکر روئے ۔ اور
گریبان چاک کرے ۔
(۵)اہل میت کے یہاں کھانے کیلئے جمع ہونا سوگ ہے
۱۲۲۷۔ عن جریر بن عبد اللہ البجلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : کنا نری
الاجتماع الی اہل المیت و صنعۃ الطعام من النیاحۃ ۔
حضرت جریر عبد اللہ بجلی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم اہل میت کے یہاں
کھانے کیلئے جمع ہونے کو سوگ جانتے تھے ۔ فتاوی رضویہ ۴/۱۳۸
{۲} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
اسکی حرمت پر متواتر حدیثیں ناطق ۔
احکام شریعت ۴/۳۱۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع