30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ایک سفر میں تھے ۔ جب ہمارا قیام مقام بیداء میں ہوا تو دیکھا کہ ایک شخص قریب درخت کے سایہ میں قیام پذیر ہیں ۔ مجھ سے امیرالمؤمنین نے فرمایا: جائو پتہ کرو یہ کون ہے ؟ میں وہان پہونچا تو دیکھا وہ تو حضرت صہیب رومی ہیں ۔ میں نے واپس آکر عرض کیا : فرمایا : ان سے جا کر کہنا سفر میں ہمارے ساتھ رہنا جب مدینہ طیبہ پہونچے تو چند دن بعد ہی حضرت امیر المؤمنین پر حملہ ہوا حضرت صہیب نے آکر آہ و فغاں کی ۔ امیر المؤمنین نے فرمایا : اے صہیب ! کیا تمہیں معلوم نہیں ، کیا تم نے نہیںسنا؟ حضور کا فرمان اقدس ہے میت کو اس کے بعض احباب کے رونے پر عذاب ہوتا ہے ۔ یہ سن کر میں ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت عمر کاقول نقل کیا ۔ فرمایا ۔ نہیں قسم خدا کی ! حضور نے ایسا نہیں فرمایا: کسی کے نوحے سے میت کو عذاب نہیں ہوتا ۔ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے تو یوں فرمایاتھا : کافر کو اسکے گھر والوں
کے رونے کی وجہ سے زیادہ عذاب دیا جاتا ہے ۔ اور بیشک اللہ ہی ہنسانے اور رلانے والا ہے ۔ کسی پر کسی دوسرے کے گناہوں کابوجھ نہیں ۔ ام المؤمنین نے پھر فرمایا : سنو تم نے جن سے یہ
حدیث سنی وہ جھوٹے نہیں لیکن ان سے سننے میں غلطی ہو ئی ۔
۱۲۱۸۔ عن عمران بن الحصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : اِنَّ الْمَیِّتَ یُعَذَّبُ بِبُکَآئِ الْحَیِّ ۔
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میت کو زندوں کے رونے سے عذاب ہوتا ہے ۔
{۱} امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
ایک جماعت ائمہ کے نزدیک اس کے معنی یہی ہیں کہ زندوں کے چلانے سے مردے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۲۱۸۔ المصنف لابن ابی شیبۃ ، ۳/۶۵
کو صدمہ ہوتا ہے ۔ اما م اجل سیوطی نے شرح الصدور میں اس معنی کو ایک حدیث مرفوع سے
مؤید کر کے فرمایا : امام ابن جریر کا یہ ہی قول ہے اور اسی کو ایک گروہ ائمہ نے اختیار فرمایا ۔
فتاوی رضویہ ۴/۲۶۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع