{۴}  امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 3 | جامع الاحدیث جلد سوم

book_icon
جامع الاحدیث جلد سوم

عنہ فرماتے ہیں : میں نے آواز سنی ، کسی نے حضرت مولی علی کو سلام کا جواب دیکر عرض کی : یا امیر المؤمنین ! آپ بتائیے ۔ ہمارے بعد کیا گزری ، امیر المؤمنین نے فرمایا : تمہاری عورتوں نے تو نکاح کر لئے تمہارے مال بٹ گئے ۔ اولاد یتیموں کے گروہ میں اٹھی ۔ اور وہ تعمیر جس کا تم  نے استحکام کیاتھا اس میں تمہارے دشمن بسے۔ ہمارے پاس کی خبریں تو یہ ہیں ۔ اب تمہارے پاس کیا چیز ہے؟ ایک مر د نے عرض کی : کفن پھٹ گئے ۔ بال جھڑ پڑے ۔ کھالوں کے پرزے پرزے ہوگئے آنکھوںکے ڈھیلے بہہ کر گالوں تک آئے ۔ نتھنوںسے پیپ اور گندہ پانی جاری ہے ۔ اور جو آگے بھیجا تھا اس کا نفع ملا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۲۱۱۔         تاریخ دمشق لابن عساکر ،                  ٭                  تاریخ نیشابور لاحمد

اور جو پیچھے چھوڑا تھا اس کاخسارہ  ہوا ۔ اور اپنے اعمال میں محبوس ہیں ۔

{۴}  امام احمد رضا محد ث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں

        عہد معدلت فاروقی میں ایک جوان عابد تھا ۔ امیر المؤمنین اس سے بہت خوش تھے ۔ دن بھر مسجد میں رہتا ۔ بعد عشاء باپ کے پاس جاتا راہ میں ایک عورت کا مکان تھا ۔ اس پر عاشق ہوگئی ۔ ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتی ۔ جوان نظر نہ فرماتا ۔ ایک شب قدم نے  لغزش کی ۔ ساتھ ہولیا ۔ دروازہ تک گیا ۔ جب اندر جانا چاہا خدا یاد آیا ۔ اور بے ساختہ یہ آیت کریمہ زبان

 سے نکلی ۔

          اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّقُوْا اِذَا مَسَّہُمْ طَائِفٌ مِّنَ الشَّیَطْانِ تَذَکَّرُوْا فَاِذَا ہُمْ مُبْصِرُوْنَ ۔

                 ڈروالوں کو جب کوئی جھپٹ شیطان کی پہونچتی ہے خدا کو یاد کرتے ہیں ۔ اسی وقت

آنکھ کھل جاتی ہے ۔

                 آیت کریمہ پڑھتے ہی غش کھا کر گرا ۔ عورت نے اپنی کنیز کے ساتھ اٹھا کر اس کے دروازہ پر ڈال دیا ۔ باپ منتظر تھا ۔ آنے میں دیر ہوئی دیکھنے نکلا ۔ دروازے پر بے ہوش پڑا پایا ۔ گھروالوں کو بلاکر اندر اٹھوایا ۔ رات گئے ہوش آیا ۔ باپ نے حال پوچھا ۔ کہا خیرہے۔ کہا بتادے ۔ ناچار قصہ کہا ۔ باپ بولا: جان پدر وہ آیت کونسی ہے ؟ جوان نے پھر پڑھی ۔ پڑھتے ہی غش آیا ۔ جنبش دی ۔ مرد ہ پایا ۔ رات ہی میںنہلا کفناکر دفن کر دیا صبح کو امیر المؤمنین نے خبر پائی ۔ باپ سے تعزیت اور خبر نہ دینے کی شکایت فرمائی ۔ عرض کی : امیر المؤمنین رات تھی ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن