30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ جب وہ بھی نہ کریںتو اب پچھلوں کیلئے راستہ بند ہوگیا ۔
اس بے عقلی کی کچھ حد بھی ہے ۔ اس سے تو اپنے یہاں کے ایک بڑے امام نواب صدیق حسن خاں شوہر ریاست بھوپال ہی کا مذہب اختیار کرلوتو بہت اعتراضوں سے بچو، انہوں نے بے دھڑک فرمادیا : جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے نہ کیا سب بدعت و گمراہی ہے ۔ اب چاہے صحابہ کریں خواہ تابعین ، کوئی ہو بدعتی ہے ، یہاں تک کہ بوجہ ترویج تراویح امیر المؤمنین سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو معاذ اللہ گمراہ ٹھہرایا۔ اور اعدائے
دین کے پیر و مرشد عبد اللہ کی روح مقبوح کو بہت خوش کیا ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
مجلس قیام کا انکار کرتے کرتے کہاں تک نوبت پہونچی ۔ اللہ تعالی اپنے غضب سے
محفوظ رکھے ۔ آمین
امام علامہ احمد بن محمد عسقلانی شارح بخاری مواہب اللدنیہ میں فرماتے ہیں :
الفعل یدل علی الجواز و عدم الفعل لا یدل علی المنع ۔
کرنے سے تو جواز سمجھا جاتا ہے اور نہ کرنے سے ممانعت نہیں سمجھی جاتی ۔
شاہ عبد العزیز صاحب تحفہ اثنا عشریہ میں فرماتے ہیں
نکردن چیزے دیگر است و منع فرمود ن چیزے دیگر
یہ تمہاری جہالت ہے کہ تم نے فعل کے نہ کرنے کو اس فعل سے ممانعت سمجھ رکھا ہے ۔
سخن شناس نئی دلبرا خطا اینجاست
حقیقۃ الامر یہ ہے کہ صحابہ و تابعین کو اعلاء کلمۃ اللہ و حفظ بیضۂ اسلام ، نشر دین متین ،قتل وقہر کافرین ، اصلاح بلاد وعباد ،اطفائے آتش فساد، اشاعت فرائض و حدود الہیہ، اصلاح ذات
البین، محافظت اصول ایمان ، حفظ روایت حدیث و غیرہاامور کلیہ مہمہ سے فرصت نہ تھی۔
لہذا یہ امور جزئیہ مستحبہ تو کیا معنی بلکہ تاسیس قواعد و اصول ، تفریع جزئیات و فروع ، تصنیف و تدوین علوم، نظم دلائل حق ردشبہات اہل بدعت و غیرہاا مور عظیمہ کی طرف بھی توجہ کامل نہ فرماسکے ۔ جب بفضل اللہ تعالیٰ ان کے زور بازو نے دین الہی کی بنیاد مستحکم کر دی، اور مشارق و مغارب میں ملت حنفیہ کی جڑ جم گئی، اس وقت ائمہ و علمائے ما بعد نے تخت و بخت سازگار پاکر بیخ و بن جمانے والوں کی ہمت بلند کے قد م لئے ،اور باغبان حقیقی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع