دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jame Ul Ahadees Jild 2 | جامع الاحادیث جلد دوم

book_icon
جامع الاحادیث جلد دوم

جواب نہ دیا  کہ یہ نئی بات نکالنے کی اجازت نہ ہونا تو پچھلے (آئندہ) زمانہ میں ہوگا ،ہم صحابہ ہیں، ہمارا زمانہ تو خیر القرون ہے ،  بلکہ یہ جواب فرمایاکہ اگر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے نہ کیا پر وہ کام تو اپنی ذات میں بھلائی  کا ہے، پس کیونکر ممنوع ہو سکتا ہے۔ اسی پر صحابہ کرام کی رائے متفق ہوئی اور قرآن عظیم باتفاق  حضرات  صحابہ جمع ہوا ۔ اب غضب کی بات ہے کہ ان حضرات کو سودا اچھلے اور جو بات کہ صحابہ کرام میں طے ہوچکی پھر اکھیڑیں ۔جو ہم پر اعتراض  کرتے ہیں کہ کیا تم صحابہ ،تابعین اور تبع تابعین سے محبت و تعظیم میں زیادہ ہو ۔ کہ جو کچھ انہوں نے نہ کیا تم کرتے ہو ۔ لطف یہ ہے کہ بعینہ وہی اعتراض اگر قابل تسلیم ہو  تو تبع تابعین پر باعتبار تابعین اور تابعین پر باعتبار صحابہ اور صحابہ پر  باعتبار رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وارد۔ مثلا جس فعل کو حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وصحابہ و تابعین کسی نے نہ کیا اور تبع تابعین کے زمانہ میں پیدا ہوا، تو تم اسے بدعت نہیں کہتے ۔ ہم کہتے ہیں اس کام  میں  بھلائی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و صحابہ و تابعین ہی کرتے۔ تبع تابعین کیا ان سے زیادہ دین کا اہتمام رکھتے ہیں ۔ جو انہوں نے نہ کیا یہ کریں گے۔ اسی طرح تابعین کے زمانہ میں جو کچھ پیدا ہوا اس پر وارد ہوگا کہ بہتر ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و صحابہ کیوں نہ

کرتے۔تابعین  کچھ ان سے بڑھ کر ٹھہرے ۔ علی ہذا القیاس، جو نئی باتیںصحابہ نے کیں انہیں

بھی تمہاری طرح کہا جائے گا ۔

                            بزہد و ورع کوش و صدق و صفا

                           و                     لیکن    میفزا  ئے       بر        مصطفی

       کیا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ وعلیہ وسلم کو معاذ اللہ انکی خوبی معلوم نہ ہوئی یا صحابہ کوا فعال خیر کی طرف زیادہ توجہ تھی ۔ غرض  یہ بات ان مدہوشوںنے ایسی کہی جس کی  بنا پر عیاذا باللہ ، عیاذاباللہ ، تمام صحابہ و تابعین بھی  بدعتی ٹھہرے جاتے ہیں ۔ مگر اصل وہی ہے  کہ نہ کرنا اور بات اور منع کرنا اور چیز ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے اگر ایک کام نہ کیا اور اسکو منع بھی نہ فرمایا تو صحابہ پر کون مانع ہے کہ اسے نہ کریں ، تو تبع تابعین پر الزام نہیں اور وہ نہ کریں تو

ہم پر مضائقہ نہیں ۔بس اتنا ہونا چاہیئے کہ شرع کے نزدیک وہ کام برا نہ ہو۔

          عجب لطف کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور صحابہ و تابعین کا قطعا نہ کرنا تو حجت نہ  ہو اور تبع تابعین کو باوجود ان سب کے نہ کرنے کے اجازت ملی ، مگر تبع تابعین میں وہ خوبی  ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن