30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
]۵[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
منکر حدیث دیکھے !کہ اس کاخیال وہی ان بی بی کا خیال اور ہمارا جواب بعینہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جواب ہے ۔ یہ بی بی ام یعقوب اسدیہ ہیں، کبار تابعین و ثقات صالحات سے ہونے میں تو کلام نہیں ،اور حافظ الشان نے فرمایا : صحابیہ معلوم ہوتی ہیں ۔بہر حال انکی فضیلت و صلاح قبول حق پر باعث ہوئی ۔ سمجھ لیں اور اسکے بعد خود اس حدیث کو حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتیں ۔ ابنائے زمانہ سے گزارش کر نی
چاہیئے ۔
ع دلا مردانگی زیں زن بیاموز
ولکن الہدایۃ لن تنالا ۔ بلا فضل من المولی تعالیٰ
ایک بار عالم قریش سیدنا امام شافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مکہ معظمہ میں فرمایا : مجھ سے جو چاہو پوچھو! میں قرآن سے جواب دونگا ۔کسی نے سوال کیا احرام میں زنبور کو
قتل کرنے کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ مَا آتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہٗ وَ مَانَہَاکُمْ عَنْہٗ فَانْتَہُوْا
اللہ عزوجل نے تو فرمایا :کہ ارشاد رسول پر عمل کرو ۔
وحدثنا سفیان بن عیینۃ عن عبد الملک بن عمیر عن ربعی بن خراش عن حذیفۃ بن الیمان عن النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قال:إقْتَدَوْا بِالَّذِیْنَ مِنْ بَعْدِی أبِی بَکْرٍ وَّ عُمَرَ ۔ یعنی رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے ہمیں حدیث پہونچی کہ حضور نے فرمایا : ان دو کی پیروی کر جو میرے جانشین ہونگے ،ابو بکر و عمر ر ضی اللہ تعالیٰ عنہما ’’و حدثنا سفیان بن مسعر بن کدام عن قیس بن مسلم عن طارق بن شہاب عن
عمر بن الخطاب ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ أنہ أمر بقتل المحرم الزنبور ۔
یعنی ہمیں امیر المؤمنین عمر ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث پہونچی کہ انہوں نے احرام
باندھے ہوئے کو قتل زنبور کا حکم دیا ۔ ذکرہ الامام السیوطی فی الاتقان ۔
فتاوی رضویہ حصہ اول ۹/۱۲۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع