30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم چہارم شب گزر جانے کے بعد کھڑے ہو کر فرماتے : اے لوگو ! خدا کی یاد کرو۔ آئی راجفہ ، اسکے بعد آتی ہے رادفہ ، آئی موت ان چیزوں کے ساتھ جو اس میں ہیں ۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ !, میں دعا بہت کیا کرتا ہوں۔ اس میں سے بطور دورد شریف کس قدر مقرر کروں ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۱۰۰۹۔ الجامع للترمذی ، باب الصلوۃ علی النبی ﷺ ، ۱/۶۴
المسند لاحمد بن حنبل ، ۲/ ۲۶۸ ٭ المتسدرک للحاکم ، ۱/۵۵۰
التفسیر للبغوی ، ۵/۲۳۵ ٭ المعجم الکبیر للطبرانی، ۵/۱۰۳
المصنف لعبد الرزاق ، ۳۱۱۵، ۲/۲۱۵ ٭ المعجم ا لصغیر للطبرانی، ۱/۲۰۹
مجمع الزوائد للہیثمی، ۱۰/ ۱۶۲ ٭ اتحاف السادۃ للزبیدی، ۳/۲۹۸
کنز العمال للمتقی، ۲۱۶۶ ، ۱/۴۹۲ ٭ حلیۃ الاولیاء لابی نعیم ، ۱/۱۸۰
۱۰۱۰۔ المستدرک للحاکم ، ۲/۵۵۸ ٭ المسند لاحمد بن حنبل ، ۵/۱۳۲
فرمایا: جتنی چاہو۔ ذیل المدعا ۱۱۵
۱۰۱۱۔عن حبان بن منقذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان رجلا قال : یا رسول الہ ! اجعل ثلث صلوتی علیک ؟ قال : نعم ان شئت ، قال الثلثین ، قال : نعم ، قال : فصلاتی کلہا ؟ قال رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم: اذن یکفیک اللہ ما
اہمک من امر دنیاک و آخرتک ۔
حضرت حبان بن منقذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ! میں اپنی تہائی دعا حضور کیلئے کرتا ہوں ۔ فرمایا : اگر تو چاہے ۔ عرض کی: دو تہائی ، فرمایا: ہاں ! عرض کی: کل دعا کے عوض درود مقرر کرتا ہوں فرمایا : ایسا کرے گا ۔ تو خدا تیرے د نیا و اخرت کے سب کام بنا دے گا ۔
]۱[۔امام احمد رضامحدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
بیشک درود سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کیلئے دعا ہے ۔ اور جس قدر اس کے فوائد و برکات مصلی پر عائد ہوتے ہیں ہر گز اپنے لئے دعا میں نہیں بلکہ ان کیلئے دعا تمام
امت مرحومہ کیلئے دعا ہے ۔ کہ سب انہیں کے دامن دولت سے وابستہ ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع