30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بارے میں وہم ہے یہاں راوی میمون ابن مہران ہیں ، سند اس طرح ہے ۔
ابو نعیم کے نزدیک عیسی بن یونس ، اور دیلمی کے نزدیک سفیان بن زیاد دونون نے عباس سے انہوں نے یزید سے انہوں نے میمون ابن مہران سے روایت کیا ہے ۔اور میمون سے مراد ابو ایوب جزری الرقی ہیں جو نہایت ثقہ اور فقیہ ہیں ۔ مسلم اور چاروں سنن کے رجال
سے ہیں جیسا کہ حافظ نے خود تقریب میں کہا ۔
یہ ہی وجہ ہے کہ خاتم الحفاظ علامہ سیوطی نے اس روایت کو جامع صغیر میں نقل فرمایا:
جس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ کوئی موضوع حدیث بیان نہیں کرونگا ۔
ا ور علامہ ابن حجر کے شاگرد خاص امام سخاوی کا اس عمامہ والی حدیث ابن عمر کو موضوع کہنا صرف اپنے استا ذ کے قول کی بنا پر ہے ۔ کیونکہ انہوں نے موضوع ہونے کی کوئی علیحدہ سے وجہ نہیں بیان فرمائی ۔ اور حدیث انس میں صرف ابان راوی متروک ہیں ۔ اور ایک راوی کا متروک ہونا حدیث کے موضوع ہونے کا فیصلہ نہیں دے سکتا ۔ یہ تفصیلی گفتگو ہم نے ’’ الہاد
الکاف فی حکم الضعاف ‘‘ میں کی ہے واللہ تعالیٰ اعلم۔
فتاوی رضویہ ملخصاً ۳/۸۰ - ۷۹
۱۰۰۰۔ عن جابر عبد اللہ الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : قال رسول اللہ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم : رَکْعَتانِ بِعِمَامَۃٍ خَیْرٌ مِّنْ سَبْعِیْنَ رَکْعَۃٍ بِلاَعِمَامَۃٍ۔
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عمامہ کے ساتھ دو رکعتیں بے عمامہ کی ستر رکعتوں سے افضل
ہیں ۔ فتاوی رضویہ۳/۷۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع