30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۹۶۶۔ تلخیص الحبیر لابن حجر، ۲/۶ ٭ ارواء الغلیل للالبانی، ۲/۱۳۱
السنن للدار قطنی، ۱/۳۷۷ ٭
۹۶۷۔ المعجم الکبیر للطبرانی، ۱۷/۳۲۹ ٭ المسند لاحمد بن حنبل ، ۴/۱۴۵
(۲) سجدئہ سہو کی حکمت
۹۶۸۔ عن أبی سعید الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال قال رسول اللہ صلی
اللہ تعالی ٰعلیہ وسلم: اِذَا شَکَّ أحَدُ کُمْ فِی صَلٰوتِہٖ فلَاَ یَدْرِکَمْ صَلَّی ثَلٰثًا أوْأرْبَعًا ، فَلْیَطْرَحِ الشَّکَّ وَ لْیَبْنِ عَلٰی مَا اسْتَیْقَنَ ، ثُمَّ لْیَسْجُدْ سِجْدَتَیْنِ قَبْلَ أنْ یُّسَلِّمَ ، فَاِنْ کَانَ یُصَلِّی خَمْسًا شَفَعْنَ لہٗ صَلٰوتَہٗ وَ اِنْ کَانَ صَلَّی تَمَامًا لِأرْبَعٍ کَانَتَا تَرْغِیْمًا
لِلشَّیْطَانِ۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جاے اور یہ علم نہ رہے کہ تین رکعتیں پڑھیں ہے یا چار ۔ تو جتنی مشکوک ہیں انکو چھوڑ دے اور جس قدر پر یقین ہے اس پر بنا کرے ۔ پھر سلام سے پہلے سجدہ سہو کرے ۔ اب اگر واقع میں پانچ رکعتیں ہو ئیں تو یہ دونوں سجدے اسکی نماز کا دو گانہ پورا کردیں گے۔ اور اگر واقع میں چار ہی ہوئیں تو یہ دونوں
سجدے شیطان کی ذلت و خواری ہوں گے ۔ فتاوی رضویہ ۱/۷۲۶
]۲[ امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں
یعنی صورت مذکوہ میں تین ہی رکعتیں سمجھے کہ اس قدر پر یقین ہے ۔ اور چوتھی میں شک ہے تو چار نہ سمجھے ۔ لہذا ایک رکعت اور پڑھ کر سجدئہ سہو کرے ۔ تو گویا یہ دونوں سجدے ایک رکعت
کے قائم مقام ہو جائیں گے ۔ فتاوی رضویہ جدید ۱/۹۲۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع