30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکعت پر قعدہ کے بعد سلام پھیر تے اتنی آواز سے کہ ہم سنتے ۔ پھر دو رکعت نفل بیٹھ کر ادا فرماتے تو اے بیٹے یہ کل گیارہ رکعتیں ہوئیں ۔پھر جب آپ کا سن زیادہ ہوا اور جسم بھاری ہوگیا تو سات رکعتیں پڑھتے اور دو نفل حسب سابق ،تو اے بیٹے یہ کل نو رکعتیں ہوئیں ۔ اور آپکی یہ عادت کریمہ تھی کہ جب کوئی نماز پڑھتے تو اس پر مداومت فرماتے ۔ جب آپ پر نیند یا کسی درد کا غلبہ ہوتا تو ان میں بارہ رکعت ادا فرماتے ۔ میں نہیں جانتی کہ آپ نے کبھی ایک رات میں پورا قرآن عظیم ختم کیا ہو ۔ اور نہ یہ کہ آپ نے پوری رات عبادت ہی میں گذاری ہو ۔ اور نہ یہ کہ آپ نے پورا مہینہ روزوںمیں گذار اہو، رمضان کے سوا ۔ پھر میں حضرت ابن عباس کے پاس گیا اور ان سے یہ ساری حدیث بیان کی ۔ انہوں نے کہا : بیشک حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ ،رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سچ فرمایا اور کہا : اگر میں ان کے پاس ہوتا یا جاتا تو یہ سب ان سے با لمشافہ سنتا ۔حضرت زرارہ نے کہا : اگر مجھے معلوم ہوتا کہ آپ انکے پاس نہیں جاتے ہیں تو میں کبھی انکی بات آپ سے نہ کہتا ۔ ۱۲م
۹۰۲ ۔ عن اُم المومنین اُم سلمۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت : ان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کان یصلی بعد الوتر رکعتین خفیفتین وھو جالس ۔
فتاوی رضویہ ۳/۴۶۸
ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعت نفل مختصر انداز میں بیٹھ کر پڑھتے ۔ ۱۲م
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۹۰۲۔ السنن لابن ماجہ ، باب ما جاء فی رکعتین بعد الوتر، جالسا، ۱/۸۵
التاریخ الصغیر للبخاری، ۲/۱۱۴ ٭ مشکوۃ المصابیح ، للتبریزی، ۱۲۷۴
فتح الباری للعسقلانی، ۵/۵۶۳ ٭ المغنی للعراقی، ۱/۱۹۶
علل الحدیث لابی لحاتم ۴۴۲ ٭ تذکرۃ الموضوعات للفتنی، ۵۴
۹۰۳۔عن اُم المومنین عائشۃ الصدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت : کان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یوتر بواحدۃ ثم یرکع رکعتین یقرء فیہما وھو
جالس ،فاذا أراد أن یرکع قام فرکع ۔ فتاوی رضویہ ۳/۴۶۸
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ایک رکعت کے ذریعہ سابق نماز کو وتر بنادیتے پھر دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھتے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع