30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اولاً۔اس کی سند منقع ہے ۔ خود امام ترمذی نے بعد روایت حدیث فرمایا :
اسناد ہٰذا الحدیث لیس بمتصل ، محمد بن ابراہیم التیمی لم یسمع من
قیس ۔
اس حدیث کی سند متصل نہیں ۔ کیونکہ محمد بن ابراہیم التیمی نے حضرت قیس سے سماع
نہیں کیا ۔
ثانیاً ۔ خود سعد بن سعید پر اسکی سند میں اختلاف کیا گیا ۔بعض نے صحابی کو ذکر ہی نہ
کیا ۔
جامع ترمذی میں ہے ۔
وروی بعضہم ہٰذاالحدیث عن سعد بن سعید عن محمد بن ابراہیم ان
النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم خرج فرای قیسا ۔
بعض نے یہ حدیث اس سند سے بیان کی ہے ۔ سعد بن سعید ،محمد بن ابراہیم سے کہ
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تشریف لائے اور قیس کو دیکھا ۔
ثالثاً ۔ عامۂ رواۃ نے اسے مرسلاً روایت کیا ۔ خود انہیں سعد کے دونوں بھائی عبدربہ
بن سعید ویحیی ٰ بن سعید کہ دونوں سعد سے اوثق و احفظ ہیں مرسلاً روایت کرتے ہیں ۔
جامع ترمذی میں ہے ۔
انما یروی ھذاالحدیث مرسلاً
یہ حدیث مرسلاً مروی ہے ۔
سنن ابی دائود میں ہے ۔
روی عبد ربہ ویحیٰ ابنا سعید ہذاالحدیث مرسلاً ان جدہم زیدا صلی
مع النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ۔
سعید کے بیٹے عبد ربہ اور یحیی دونوں نے اس حدیث کو مرسلاً روایت کیا کہ ان
کے دادا زید نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کی ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع