30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اتحاف السادۃ للزبیدی، ۳/۴۱۹ ٭ مشکوۃ المصابیح ، للتبریزی ، ۱۳۰۰
المعجم الصغیر للطبرانی، ۱/۱۹۷ ٭ تلخیص الحبیر لابن حجر، ۳/۲۱
۸۸۴۔ الصحیح لمسلم ، باب جواز الصلوۃ النافلۃ قائما او قاعدا، ۱/۲۵۲
السنن لابی داؤد ، باب تفریع ابواب التطوع، ۱/۱۷۸
عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نفل نماز کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا : حضور میرے حجرہ میں ظہر سے قبل چار رکعت پڑھتے ۔ پھر لوگوں کو جماعت سے نماز پڑھاکر تشریف لاتے تو دو رکعت ادافرماتے۔ اور مغرب میں جماعت کے بعد حجرہ میں تشریف لاکر دو رکعت پڑھتے ۔ اور عشاء کی جماعت کے بعد بھی دو رکعت ہی ادا فرماتے ۔ رات کو نو رکعتیں ادا فرماتے ان میں وتر بھی ہوتے ۔ اوررات کو دیر تک کبھی کھڑے ہوکر اور کبھی بیٹھ کر نوافل پڑھتے ، لیکن جب کھڑے ہو کر نماز شروع فرماتے تو پھر رکوع وسجود بھی کھڑے ہو کر نماز جیسا کرتے اور جب بیٹھ کر شروع فرماتے تو رکوع وسجود بھی بیٹھنے کے انداز کا
ہوتا ۔اور جب صبح صادق ہوجاتی تو دو رکعت گھر میں پڑھتے ۔ ۱۲م
(۴) سنن و نوافل گھر میں پڑھے جائیں
۸۸۵ ۔عن السائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : لقد رایت الناس فی زمن عمربن الخطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اذا انصرفوا من المغرب انصرفوا جمیعا حتی لایبقی فی المسجد احد کانہم لایصلون بعد المغرب حتی یصیرون الی اہلیہم ۔
فتاوی رضویہ ۳/۴۵۸
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے امیرالمومنین سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں لوگوں کو مغرب کے بعد اکٹھے لوٹتے ہوئے دیکھا حتی کہ کوئی مسجد میں باقی نہ رہتا ، گویا وہ مغرب کے بعد کوئی نماز ادا نہ کرتے یہاں تک کہ وہ
اپنے گھروں میں چلے جاتے ۔
۸۸۶ ۔ عن کعب بن عجرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ قال : ان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اتی مسجد بنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع